حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی ہفتہ کے روز دہلی روانہ ہوئے۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے اشاروں پر انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے رکن قانون ساز کونسل کلوا کنٹلا کویتا کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویتا نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھایا تھا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی عوام کلوا کنٹلا کویتا کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ کویتا کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دہلی میں پہنچنے کے بعد دوسرے دن اجمیر شریف جاکر حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دیتے ہوئے چادر و گل چڑھائیں گے۔ فاتحہ خوانی کی جائے گی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں کلوا کنٹلا کویتا کی پریشانیوں اور مسائل سے نجات، ان کی فتح اور تمام مشکلات کی دفع کے لیے دعا کی جائے گی۔
ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ کلوا کنٹلا کویتا بے قصور ہیں، انہیں غیر ضروری طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں کے کویتا کو نہ صرف راحت ملے گی بلکہ کامیابی بھی نصیب ہوگی۔ وزیر داخلہ کے ہمراہ ملکپیٹ انچارج محمد اعظم علی، یوتھ لیڈر محمد فرقان سمیت دیگر پارٹی کارکنان بھی دہلی روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: Rahim Khan Slams BJP بی جے پی کو ووٹ دینے والے ہی بی جے پی سے پریشان، رحیم خان