افغانستان میں سات ماہ بعد آج 23 مارچ سے سکنڈری اسکول کی ہزاروں طالبات تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گی۔ افغان وزارت تعلیم کے اعلان کے مطابق سات ماہ سے زائد کے عرصے کے بعد افغانستان میں لڑکیوں کی سکنڈری اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل افغانستان میں طالبان کے قبضے کے وقت کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند تھے، طالبان کے آنے کے دو ماہ بعد لڑکوں اور چھوٹی بچیوں کے اسکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔
طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات کو تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر قندھار میں اسکول تاحال بند ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں بھی جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔
(یو این آئی)