جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بین الاقوامی جموں ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون کی مبینہ نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز جموں ہوائی اڈے کے نزدیک مشتبہ ڈرون کی نقل و حمل کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق ڈرون کی نقل و حرکت ہوائی اڈے سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تھی، تاہم سیکورٹی کی مناسبت سے نصب کئے گئے رڈاروں نے مذکورہ نقل و حرکت کا سنگل دیا، جس کے بعد جموں ہوائی اڈے اور ائر فورس اسٹیشن میں تعینات عملے کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔Suspected Drone Detected Near Jammu Airport
مزید پڑھیں:۔ Army Firing Pushes Back Pakistan Drone: فوج نے پاکستانی ڈرون کو واپس دھکیل دیا
ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد کو گرایا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔