ضلع کولگام کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اسکولی و کالج طلبا سمیت عام لوگوں نے تحصیل دفتر کولگام کے کام کاج کو لیکر تشویش کا اظہار کرنے کے علاوہ کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کیے ہیں۔
دفتر میں کام کاج کی غرض سے آئے ہوئے لوگوں نے ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکٹ اور دیگر اہم کاموں میں لیت و لعل سے کام لینے کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے مسائل فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے آفیسر نے بتایا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں ان کا کام کاج بڑھ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کولگام میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب
تاہم انہوں نے تاخیر کی خبر کو مسترد کیا اور کہا کہ مستحقین کا کام ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔