ETV Bharat / bharat

یوم دوستی پر خصوصی رپورٹ - بالی وڈ کی فلموں میں عکاسی کی گئی

انسان کی زندگی میں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو کسی عمر کا متقاضی نہیں ہے۔ دوستی کے اسی جذبے کی بالی وڈ کی فلموں میں بہترین طریقے سے عکاسی کی گئی ہے۔ یوم دوستاں پر پیش ہے خصوصی رپورٹ

یوم دوستی پر خصوصی رپورٹ
یوم دوستی پر خصوصی رپورٹ
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 1:09 PM IST

بالی وڈ میں یوں تو بے شمار موضوعات پر صدیوں سے فلمیں بنتی آرہی ہیں لیکن ان موضوعات میں دوستی ایک ایسا موضوع ہے جو کبھی بھی پرانا نہیں ہوتا۔

امیتابھ بچن (فائل فوٹو)
امیتابھ بچن (فائل فوٹو)

انسان کی زندگی میں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو کسی عمر کا متقاضی نہیں ہے۔ زندگی میں جہاں سارے رشتے منہ موڑ لیتے ہیں وہاں دوست ہی وہ شخص ہوتا ہے جو اپنے دوست کو مشکل وقت میں سہارا دیتا ہے۔ایک دوست ہی وہ واحد شخص بھی ہوتا ہے جس سے دوسرا دوست اپنے دل کی ہر بات کرسکتا ہے،۔

بالی وڈ میں دوستی کے جذبے پر بے شمار فلمیں بن چکی ہیں اور وہ کامیاب بھی رہی ہیں ان میں راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن کی سپر ہٹ فلم آنند کا موضوع بھی دوستی کا خوب صورت جذبہ تھا۔ ایک ڈاکٹر کی ایک ایسے مریض سے دوستی کی داستان جو مرتے ہوئے مریض کی جان بچانے کے لیے حتی الامکان کوشش رہا ہے۔ ڈاکٹر اور مریض کی دوستی ہی اس فلم کاسب سے خوب صورت پہلو ہے ایک مرتا ہوا شخص آنند (راجیش کھنہ) ڈاکٹر (امیتابھ بچن) کو سکھاتا ہے کہ زندگی کس طرح خوشی سے گزاری جاسکتی ہے۔

رجیش کھنہ (فائل فوٹو)
رجیش کھنہ (فائل فوٹو)

اصل زندگی میں راجیش کھنہ اور بگ بی ایک دوسرے کے حریف سمجھے جاتے تھے، لیکن بہت جلد کاکا جی کا دور ختم اور اینگری ینگ مین کا دور شروع ہوگیا، لیکن ان تمام تنازعات سے قطع نظر آنند، ان دونوں سپر اسٹارز کی یاد گار فلم تھی۔

ہندی فلموں میں دوستی پر مبنی فلمیں ہٹ فارمولہ ثابت ہوئی ہیں۔

رمیش سپی کی فلم شعلے کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اس فلم نے ہندی سنیما کو ایک نئے رجحان سے متعارف کرایا فلم کا سب سے مضبوط حصہ اس کا اسکرپٹ اور ڈائیلاگز تھے، جن میں امیتابھ بچن اور دھرمیندر نے جان ڈالی۔ ان دونوں اداکاروں نے ایسے گہرے دوستوں جے اور ویرو کا کردار ادا کیا کہ آج اتنے سال کے گزر جانے کے بعد بھی بچے بچے کو ویرو اور جے کے نا م معلوم ہیں۔

شعلے میں کامیڈی کے ساتھ دوستی کے جذبات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ فلم کا ایک گانا یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے خود ویرو اور جے کی دوستی کی وضاحت کرتا ہے۔ ایسی دوستی کہ ایک دوست دوسرے دوست کے لئے اپنی جان کی بھی قربان دینے سے بھی نہیں ہچکچاتا ۔ امیتابھ بچن اس فلم کے آخری سین میں ایسا کام کرتے ہیں جو جے اور ویرو کی دوستی کو امر بنادیتا ہے۔ اس فلم سے بگ بی کو اینگری ینگ مین کا خطاب بھی ملا۔

مادھوری دکشت(فائل فوٹو)
مادھوری دکشت(فائل فوٹو)

امیتابھ کی ایک اور کامیاب فلم یارانہ تھی، جس میں انہوں نے گاؤں کے ایک سیدھے سادھے لڑکے کا کردار ادا کیا تھا، جس کا صرف ایک ہی دوست بشن (امجد خان) ہوتا ہے جوتعلیم حاصل کرنے کے لیے شہر چلا جاتا ہے اور جب وہ تعلیم حاصل کرکے گاؤں واپس آتا ہے تو اپنے دوست وجے کو ساتھ لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔

امجد خان ایک ایسےسچے دوست کی صورت میں سامنے آتے جو ہر حال میں اپنے دوست کی مدد کرنے اور اسے اعلی مقام پر دیکھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں جس کے لیے وہ اپنا گھر گروی رکھ دیتے ہیں دوسری جانب امیتابھ بھی ایک ایسے سچے دوست کے کردار میں تھے کو اپنے دوست کی جمع پونجی واپس لوٹا دیتے ہیں۔ اس فلم کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا کہ ایک دوست دوسرے دوست کی زندگی میں کتنی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی پیر کو 'ای روپی' لانچ کریں گے

سنجے دت اور مادھوری دکشت(فائل فوٹو)
سنجے دت اور مادھوری دکشت(فائل فوٹو)

مادھوری دکشت ، سنجے دت اور سلمان خان کی بہترین میوزیکل فلم’ساجن‘ کے گانے آج بھی فلم بینوں کو مسحور کردیتے ہیں۔ فلم کا موضوع یوں تو محنت کی سہ رخی کہانی تھا لیکن اس میں بچپن کی دوستی کو بھی نمایاں کیا گیا تھا۔ کہانی کے مطابق سلمان اور سنجے دونوں بچپن کے بہترین دوست ہیں اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب ان دونوں کو ایک ہی لڑکی یعنی مادھوری سے محبت ہوجاتی ہے۔ یہ فلم اپنی خوشیوں کو دوست کی خوشی پر قربان کر دینا سکھاتی ہے۔

فلم دل چاہتا ہے،تین دوستوں آکاش، سدھ اور سمیر کی دوستی پر مشتمل ہے یہ فلم عامر خان، اکشے کھنہ اور سیف علی خان کی دوست کی کہانی ہے۔

سیف علی خان (فائل فوٹو)
سیف علی خان (فائل فوٹو)

دل چاہتا ہے میں واضح پیغام یہ تھا کہ دوستی کو کس طرح نبھایا جاتا ہے۔دوست کی غلطیوں کو بھول کر کیسے اسے گلے لگا یا جاتا اور معاف کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ دوست کے لیے ہر حال میں اپنے دوست کی سچی خواہش کا احترام کرنا لازمی ہے۔

سن 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم دل چاہتا ہے کی کہانی اور فلم کے ڈائریکشن فرحان اختر تھے ۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی اور اس فلم ہی سے ٹرائی اینگل فرینڈ شپ کے موضوع کا آغاز ہوا۔دل چاہتا ہے کو عامر خان اپنے کیریر کی بہترین فلم مانتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.