ETV Bharat / bharat

MK Stalin's Birthday سونیا اور راہل کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اسٹالن کو سالگرہ پر مبارکباد دی - سونیا گاندھی نے اسٹالن کو سالگرہ پر مبارکباد دی

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن آج 70 برس کے ہوگئے ہیں۔ ان کی یوم پیدائش پر سونیا گاندھی سمیت مختلف اعلی رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 5:03 PM IST

چنئی: کانگریس کے سابق صدور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، ریاستوں کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ، مشہور شخصیات اور صنعت کاروں نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو بدھ کے روز سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، جو آج 70 سال کے ہوگئے ہیں۔ سونیا گاندھی نے فون پر اسٹالن کو سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے بات کی۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی اچھی صحت کی تمنا کی۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "میرے پیارے بھائی ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد، آپ کی خوشی اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔ ،

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین نے بھی ٹویٹ کرکے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے پوسٹ کیا، "محترم کامریڈ ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد۔ کیرالہ تامل ناڈو کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کی کوششوں کی دل کی گہرائیوں سے ثناخواں ہیں۔انہوں نے کہا، وفاقی، سیکولرازم اور ہماری مادری زبانوں کے تحفظ کے لیے کھڑے ہو کر آپ نے ملک بھر کے دل جیت لیے ہیں۔ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کی تمنا کرتا ہوں۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایم کے اسٹالن کو 70ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ راؤ نے اسٹالن کی سالگرہ کی مبارکباد ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر، اچھی صحت اور تمل ناڈو کے لوگوں کی خدمت میں کامیابی کی تمنا ظاہر کی۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹویٹ کیا، 'تمل ناڈو کے معزز وزیر اعلی جناب ایم کے اسٹالن کو 70 ویں سالگرہ پر میری نیک خواہشات۔ میں آپ کی اچھی صحت اور خوشگوار زندگی اور کامیابی کی تمنا کرتا ہوں۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر کے اناملائی نے ٹویٹ کیا۔' تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور سے دعا ہے کہ وہ لمبی زندگی دے اور وہ مزید کئی سالوں تک عوامی خدمت جاری رکھیں۔

مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر ایل مروگن، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے قومی سکریٹری سیتارام یچوری، پی ایم کے کے بانی ڈاکٹر ایس رامادوس، پی ایم کے کے صدر ڈاکٹر انبومانی رامادوس، اداکار سیاست دان اور ایم این ایم لیڈر کمل ہاسن، تمل سپر اسٹار رجنی کانت نے ایم کے اسٹالن کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔ ایم کے اسٹالن کو مبارکباد دینے والوں میں تلنگانہ کی گورنر تملیسائی سندرراجن، دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال، کیرالہ کے تعلیم و محنت کے وزیر وی شیون کٹی، اداکار سیاست دان اور ڈی ایم ڈی کے کے بانی وجے کانت، این ٹی کے کے بانی سیمن شامل ہیں۔ایم کے اسٹالن نے اپنے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے وینو سری نواسن اور ان کی اہلیہ اور ٹی اے ایف ای کی چیئر پرسن ملیکہ سری نواسن اور دیگر نے ذاتی طور پر ایم کے اسٹالن کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: Tamil Nadu Budget بجٹ میں خواتین کے لیے 1000 روپے ماہانہ دینے کا اعلان، اسٹالن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.