ETV Bharat / bharat

سونیا گاندھی نے اجمیر شریف درگاہ کے لئے بھیجی چادر - ای ٹی وی بھارت اردو

سونیا و راہل کی جانب سے جمعرات کو معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی جائے گی۔

Ajmer Sharif Dargah
Ajmer Sharif Dargah
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 2:27 PM IST

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کی جانب سے جمعرات کو خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 809 ویں عرس کے موقع پر ان کی درگاہ میں چادر پیش کی جائے گی۔

انڈین نیشنل کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے صدر ندیم جاوید اس چادر کے ساتھ جمعرات کی صبح اجمیر شریف پہنچیں گے۔

چادر چڑھانے کی دوران ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا، سابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ بھی موجود ہوں گے۔ اس موقع پر اقلیتی شعبہ کے قومی صدر ندیم جاوید سونیا گاندھی کا پیغام پڑھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی جانب سے منگل کو دہلی میں ندیم جاوید کو یہ چار سونپی تھی، اس دوران کانگریس کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.