ETV Bharat / bharat

Karnataka Hijab Row: مسلم خواتین کو عوامی مقامات پر برقع ہٹانے پر حملہ کی دھمکی

ریاست کرناٹک کے منگلورو شہر میں ایک سوشل میڈیا گروپ سے مسلم خواتین پر حملہ کی دھمکی دی گئی ہے، میسج میں کہا گیا ہے کہ اگر مسلم لڑکیوں نے عوامی مقامات سے برقع اور حجاب ہٹایا تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ Threatening to Muslim girls in karnataka By Social Media

مسلم خواتین کو عوامی مقامات پر برقع ہٹانے پر حملہ کی دھمکی

author img

By

Published : May 6, 2022, 9:48 AM IST

بنگلورو: منگلورو کے پولیس کمشنر این سشی کمار نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کے محافظ ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک سوشل میڈیا گروپ نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر برقع پہننے والی خواتین کو برقع نہیں ہٹانا چاہیے اور نہ ہی سیلفی لینی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مسلم لڑکیوں نے عوامی مقامات سے برقع اور حجاب ہٹایا تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ہم اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ WhatsApp group warns Muslim girls

کرناٹک میں حجاب سے جڑا معاملہ کچھ عرصے سے سرخیوں میں ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں کہا تھا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا تھا کہ طلباء یونیفارم پہننے سے انکار نہیں کر سکتے۔ عدالت نے اس معاملے میں مسلم طالبات کی درخواست کو بھی خارج کر دیا تھا۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد کرناٹک میں منعقدہ امتحانات میں حجاب پہننے والی طالبات کو امتحان گاہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے کچھ طالبات نے امتحان بھی نہیں دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.