ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: اس دیوالی بھی دکاندار مایوس - مغربی بنگال کی اہم خبر

گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی دیوالی کے موقع پر دکانداروں کے چہروں پر اداسی اور مایوسی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مکمل طور پر قابو میں آنے کے بعد حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے، لیکن بازاروں کے حالات بدستور مایوس کن ہیں۔

اب کہ برس بھی دیوالی پر دکانداروں کے چہروں پر مایوسی

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 5:24 PM IST

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب معاشی حالات دن بہ دن بگڑتے جارہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے دیوالی کے موقع پر شمالی 24 پرگنہ کے بازاروں کا دورہ کیا اور دکانداروں سے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔

اب کہ برس بھی دیوالی پر دکانداروں کے چہروں پر مایوسیاب کہ برس بھی دیوالی پر دکانداروں کے چہروں پر مایوسی

چھوٹے کاروباریوں نے تہوار کے موقع پر بھی مایوسی کا اظہار کیا اور کاروبار کو پوری طرح سے ٹھپ قرار دیا۔ دکانداروں نے کہا کہ بازاروں میں بھیڑ تو نظر آ رہی ہے لیکن خریدار نہیں ہیں۔

مٹی کے کھلونے فروخت کرنے والے ایک کاروباری جیتو نے بتایا کہ حالات بہت خراب ہیں، دو سال پہلے دیوالی کے موقع پر یہاں لوگوں کی اتنی بھیڑھ ہوتی تھی پاؤں رکھنا مشکل ہوتا تھا۔

مٹی کے دیئے فروخت کرنے والی انوری خاتون نے بتایا کہ کاروبار میں تھوڑی بہتری آئی ہے، لیکن اتنی بھی نہیں کہ اسے اچھا کہا جائے۔ جتنا ہے، اسی میں گزارا کرنا پڑے گا۔ بس امید کرسکتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کچھ بہتر ہو۔

مزید پڑھیں: مغربی بنگال میں ہاتھ رکشہ کی تاریخ پر ایک نظر

دوسرے دکانداروں کا بھی یہی کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس خریداری کے لئے پیسے ہی نہیں ہیں، نقصان میں کاروبار کرنے پر مجبور ہیں۔

خریدار کم سے کم قیمتوں پر سامان خریدنا چاہتے ہیں اور ہماری مجبوری یہ ہے کہ ہم دام کم نہیں کرتے تو خریدار چلے جائیں گے اور اگر زیادہ کم کریں تو بازار سے ہماری چھٹی ہو جائے گی۔ایسے میں ہم کریں تو کیا کریں خود سمجھنا مشکل ہے بس مرتا کیا نہ کرتا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.