ETV Bharat / bharat

SIT Detain Three Suspects ایس آئی ٹی نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا - حیدرآباد میں تین مشتبہ افراد زیرحراست

حیدرآباد میں ایس آئی ٹی نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد پر بی جے پی اور آر ایس ایس رہنماؤں کے قتل کا منصوبے بنانے کا الزام ہے۔ SIT Detain Three Suspects

ایس آئی ٹی نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 7:05 AM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ملک پیٹ علاقے سے ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان پر بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین کے قتل کا منصوبے بنانے کا الزام ہے۔ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کی شناخت محمد عبدالزاہد، معاذ اور سمیع الدین کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کا تعلق ملک پیٹ کے موسی رام باغ علاقے سے ہے۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اکتوبر میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے مبینہ کارکن محمد عبدالزاہد کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج کیا تھا۔SIT Detain Three Suspects

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر ملکی ہینڈلرز کے کہنے پر مشتبہ افراد نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے کئی رہنماوں کو قتل کرنے کی مجرمانہ سازش رچی ہے اور مبینہ طور پر ریاست میں تخریبی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے دھماکہ خیز مواد حاصل کیا ہے۔ مشتبہ افراد کو اتوار کی صبح ان کے گھروں سے اٹھایا گیا اور ایس آئی ٹی میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Four PFI Suspect Sent 10 days Remand پی ایف آئی کے چار مشتبہ افراد دس دن کیلئے پولیس حراست میں

پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ 2 اکتوبر کو ملک پیٹ کے رہنے والے عبدالزاہد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ چار دستی بموں کی ایک کھیپ حاصل کی ہے اور وہ حیدرآباد کے کسی مذہبی مقام میں مبینہ طور پر حملے کرنے جارہے ہیں۔اس کی جانکاری انٹیلی جنس کی ٹیم کو موصول ہوئی اور ٹیم نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد سے تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے چار دستی بم، پانچ موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور پانچ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.