ETV Bharat / bharat

Sir Syed Day 2022 Celebration in AMU علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 'جشن یوم سر سید' تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 7:39 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان کی 205 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے گلستان سید پارک میں کیا گیا۔Sir Syed Day Celebration in AMU

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 'جشن یوم سر سید' تقریب کا اہتمام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سر سید احمد خان کی 205 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام یونیورسٹی گلستان سید پارک میں کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر اقلیتی کمیشن کے سابق پروفیسر چیئرمین طاہر محمود شریک ہوئے۔ بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی 205ویں یوم پیدائش کا آغاز حسب روایت یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں قرآن خوانی کے بعد سر سید کے مزار پر چادر اور گل پوشی سے کیا گیا، جس کے بعد یونیورسٹی گلستان سید میں جشن یوم سرسید کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Sir Syed Day Celebration in AMU

اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں ہوئی اور آپ کی وفات 27 مارچ 1898 کو علی گڑھ میں ہوئی۔ آپ کی تدفین بھی اے ایم یو کی تاریخی جامع مسجد میں ہوئی۔ یوم سرسید تقریب میں قومی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین، مشہور قانون داں، پروفیسر آف ایمیننس، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ لیگل اسٹڈیز، ایمٹی یونیورسٹی پروفیسر طاہر محمود بطور مہمان خصوصی اور پنجاب ریاستی حقوق انسانی کمیشن کے سابق چیئرمین و پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس اقبال احمد انصاری بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔ 205th birth anniversary of Sir Syed Ahmed Khan

سر سید انوویشن ایوارڈ 2022:
جشن یوم سرسید تقریب میں یونیورسٹی کے دو اساتذہ پروفیسر فرخ ارجمند (شعبہ کیمسٹری) اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدیق (شعبہ حیوانیات) کو فیکلٹی آف سائنس، لائف سائنسز، انجینئرنگ اینڈ ٹکنالو جی، میڈیسن، یونانی میڈیسن اور ایگریکلچرل سائنسز کے زمرے میں کیمسٹری اور زولوجی میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے 'آؤٹ اسٹینڈ نگ ریسرچرز ایوارڈ 2022' سے مشترکہ طور پر نوازا گیا۔

سرسید ایکسیلینس انٹر نیشنل ایوارڈ:
جنوبی ایشیا اور اسلام کے موضوع کی نامور بین الاقوامی مؤرخ باربرا ڈیلی میٹکاف (یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس، امریکہ میں تاریخ کی پروفیسر ایمریٹس) کو "سرسید ایکسیلینس انٹر نیشنل ایوارڈ" اور مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن، نئی دہلی کو سرسید اکسیلینس نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آل انڈیا مضمون نویسی مقابلے کے فاتحین:
انگریزی، اردو اور ہندی میں اول انعام بالترتیب، صبیر وی سی (سینٹر فار ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، تھرو وا نتھاپورم، کیرالہ کے پی ایچ ڈی کے طالب علم)، ادیبہ صدیقی (اے ایم یو کی پی ایچ ڈی اسکالر) اور محمد سلیم (اے ایم یو کے بی اے ایل ایل بی کے طالب علم) نے حاصل کیا۔

انگریزی، اردو اور ہندی میں دوئم انعام بالترتیب، محمد سہیل مونڈل (بی اے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک اینڈ کنٹمپریری اسٹڈیز، دارالہدی اسلامک یونیورسٹی، کیرالہ)، محمد تنویر عالم (ایم اے، عالیہ یونیورسٹی، کولکاتا) اور حفصہ مرزا (بی یو ایم ایس، ایچ ایس زیڈ ایچ یونانی میڈیکل کالج واسپتال، بھوپال مدھیہ پردیش) نے حاصل کیا ہے۔

انگریزی، اردو اور ہندی میں سوئم انعام بالترتیب مبشر وی پی (پی ایچ ڈی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)، محمد اقبال ( بی اے، عالیہ یونیورسٹی، کولکاتا) اور رمن شرما (ایم ٹیک، اندرا گاندھی دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی، دہلی) نے جیتا۔

واضع رہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انگریزی، اردو اور ہندی میں "سرسید اور ثقافتی تکثیریت" کے موضوع پر مضمون نواسی مقابلہ کا انعقاد کیا تھا اور ہر زبان میں اول، دوم اور سوم انعام جیتنے والوں کو یوم سرسید یادگاری تقریب میں مہمان خصوصی کے بدست بطورا انعام بالترتیب 25000 روپے، 15000 روپے اور 10000 روپے دئے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے تقریب کے آخر میں روایت کے مطابق کل یعنی 18 اکتوبر کو طلباء و طالبات کی کلاس آف کا بھی اعلان کیا۔ جس کے بعد یونیورسٹی ترانا اور قومی گیت بھی گایا گیا۔ یونیورسٹی کے تمام طلباء و طالبات کے رہائشی ہالوں سمیت دیگر مقامات پر خصوصی سر سید ڈنر کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں اے ایم یو طلباء، تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور مہمانان شرکت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sir Syed Day 2022 سرسید احمد خان، ایک وقت شناس مفکر جو کئی نسلوں کا معمار بنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.