ETV Bharat / bharat

Shivakumar vs Siddaramaiah سدارامیا وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے ہماری حمایت کریں گے، شیوکمار

ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ جب پارٹی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات جیتنے کا چیلنج دیا گیا تو اعلیٰ لیڈران پیچھے ہٹ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'میرے پارٹی کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے دنیش گنڈوراؤ اور سدارامیا دونوں نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ یہ ان کے ہاتھ سے باہر کا معاملہ ہے۔'

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 5:15 PM IST

تمکورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے بعد کانگریس نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا دعویٰ کرتے ہوئے اتوار کو پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا ان کی حمایت کریں گے۔ شیوکمار نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔ اپنے دعوے میں دلیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات جیتنے کا چیلنج دیا گیا تو اعلیٰ لیڈران پیچھے ہٹ گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 'میرے پارٹی کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے دنیش گنڈوراؤ اور سدارامیا دونوں نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ یہ ان کے ہاتھ سے باہر کا معاملہ ہے۔ اس کے بعد سونیا گاندھی نے مجھے بلایا اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔'

انہوں نے کہاکہ سونیا گاندھی،ملیکارجن کھڑگے اور دیگر لیڈران نے جیل میں مجھ سے ملاقات کی اور مجھے طاقت بخشی۔ میں نے اپنے لیے کچھ نہیں کیا۔ میں نے پارٹی کے لیے کیا۔ میں نے دن رات محنت کی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلا۔ سب نے تعاون کیا اور اسی محنت کی وجہ سے ہم اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے پہلے مجھے وزیر نہیں بنایا گیا تھا لیکن میں نے اچھا برتاؤ کیا۔ میں نے تب سدارامیا کے لیے کام کیا تھا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میرے لیے بھی ایسا ہی کریں گے۔شیوکمار نے تاہم واضح کیا کہ ان کے اور سدارامیا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میرے اور ان کے درمیان اختلافات ہیں لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

دریں اثنا، چیف منسٹر شپ کے دوسرے دعویدار سدارامیا اپنے حق میں ایم ایل اے کی حمایت اکٹھا کررہے ہیں۔ وہ کانگریس لیڈر بیرتھی سریش کے دفتر میں کئی ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں جو ان کے حامی بتائے جاتے ہیں۔قبل ازیں سابق وزراء پرینک کھڑگے، ایم بی پاٹل، ضمیر احمد خان اور دیگر نے سدارامیا سے ملاقات کی۔ ایک سوال کے جواب میں کانگریس لیڈر سید نصیر حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان دو تین دن میں کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جلد از جلد کابینہ تشکیل دینے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Victory in Karnataka کرناٹک کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ آج ہوگا فیصلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.