ممبئی:ممبئی کرکٹ ٹیم کو یرانی کپ کے مقابلے سے پہلے زور دار دھچکا لگا ہے۔تجربہ کار کرکٹر میانک مارکنڈے چوٹ کے سبب ایرانی کپ کے مقابلے سے باہر ہوچکے ہیں۔ان کی جگہ شمس ملانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ شمس ملانی کو یکم مارچ سے گوالیار کے کیپٹن روپ سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایرانی کپ میچ کے لئے زخمی میانک مارکنڈے کی جگہ ریسٹ آف انڈیا اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ مارکنڈے، جن کا تعلق پنجاب سے ہے، کو ٹریننگ کے دوران دائیں شہادت کی انگلی میں چوٹ لگی، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ سلیکشن کمیٹی نے ممبئی کے آل راؤنڈر ملانی کو مارکنڈے کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے۔ کرناٹک کے اوپنر میانک اگروال مدھیہ پردیش کے خلاف ایرانی کپ ٹائی میں باقی ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ اگروال اس سال کی رنجی ٹرافی میں 13 اننگز میں 990 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز تھے۔ شمس ملانی اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔ وہ ایرانی کے مقابلے میں اپنی طرف سے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:New Zealand vs England, 2nd Test سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو ایک رن سے شکست
باقی ہندوستانی اسکواڈ: میانک اگروال (کپتان)، ابھیمانیو ایسوارن، یشسوی جیسوال، یش دھول، بابا اندرجیت، اپیندر یادو (وکٹ کیپر)، اتیتھ سیٹھ، سوربھ کمار، ہاروک ڈیسائی، نودیپ سینی، مکیش کمار، چیتن سکاریا، آکاش شمس ملانی، پلکیت نارنگ، سدیپ کمار گھرامی۔
یواین آئی