ETV Bharat / bharat

Ayodhya Land Scam: 'یوگی-مودی عوام سے نہیں تو کم سے کم بھگوان سے ڈریں'

شاہنواز عالم نے کہا کہ ایسا الزام کوئی پہلی بار نہیں لگ رہا ہے۔ جب سے ایودھیا میں رام مندر کا ایشو چل رہا ہے تبھی سے اس طرح کے تمام الزامات بی جے پی کے رہنماؤں پر لگ چکے ہیں۔ اب یہ زمین خرید (Ayodhya Land Scam) میں جو الزام لگے ہیں اس کے پیچھے حقیقت کیا ہے، بی جے پی کو سامنے آکر عوام کو بتانا چاہیے۔ کم سے کم بی جے پی کے رہنماؤں کو لوگوں کی عقیدت سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے۔ بھگوان کا نام بیچنے سے تو ڈرنا چاہیے۔

کانگریس لیڈر شاہنواز عالم
کانگریس لیڈر شاہنواز عالم
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 5:13 PM IST

ایودھیا میں زمین خرید گھپلا معاملے (Ayodhya Land Scam) میں چل رہے گھپلے کی خبروں پر اترپردیش کانگریس کے اقلیتی مورچے کے چیئرمین شاہنواز عالم نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر کم سے کم یوگی اور مودی کو عوام سے ڈر نہیں لگتا لیکن انہیں بھگوان سے تو ڈرنا ہی چاہیے۔ ایودھیا میں بھگوان کے نام پر عوام کی عقیدت سے جو کھلواڑ کیا جا رہا ہے، اس پر بی جے پی کو شرم آنی چاہیے۔ بی جے پی کو سامنے آ کر جواب دینا چاہیے۔'

شاہنواز عالم نے کہا کہ ایسا الزام کوئی پہلی بار نہیں لگ رہا ہے۔ جب سے ایودھیا میں رام مندر کا ایشو چل رہا ہے تبھی سے اس طرح کے تمام الزامات بی جے پی کے رہنماؤں پر لگ چکے ہیں۔ اب یہ زمین خرید میں جو الزام لگے ہیں اس کے پیچھے حقیقت کیا ہے، بی جے پی کو سامنے آکر عوام کو بتانا چاہیے۔ کم سے کم بی جے پی کے رہنماؤں کو لوگوں کی عقیدت سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے۔ بھگوان کا نام بیچنے سے تو ڈرنا چاہیے۔

عام آدمی پارٹی کے ترجمان ویبھو مہیشوری
عام آدمی پارٹی کے ترجمان ویبھو مہیشوری

وہیں، عام آدمی پارٹی کے ترجمان ویبھو مہیشوری نے کہا کہ یہ بہت حیرت انگیز معاملہ ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کورونا کے دور میں بی جے پی نے طبی ساز و سامان، آکسیجن گھپلا، کفن گھپلا کیا لیکن ہم سمجھتے تھے کہ رام مندر چونکہ لوگوں کی عقیدت سے جڑا ہوا موضوع ہے، اسے تو کم سے کم ایمانداری سے بنایا جا رہا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بدعنوانی عوام کی عقیدت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.