ETV Bharat / bharat

Gas Cylinder Explosion in Jodhpur جودھ پور میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد ہلاک - جودھ پور میں 4 افراد زندہ جلے

جودھ پور میں گیس سلنڈر دھماکہ پیش آیا جس میں 4 افراد کی زندہ جل کر موت ہوگئی ہے۔ وہیں اس حادثے میں 16 افراد جھلس گئے ہیں۔Gas Cylinder Explosion in Jodhpur

Gas Cylinder Explosion in Jodhpur
جودھ پور میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زندہ جلے
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 4:12 PM IST

Updated : Oct 8, 2022, 4:43 PM IST

ریاست راجستھان کے جودھ پور کے ماتا کا تھان علاقے کے ایک رہائشی کالونی میں ہفتہ کی دوپہر یکے بعد دیگرے 4 گیس سلنڈر دھماکہ سے چار افراد زندہ جل گئے۔ وہیں اس حادثے میں 16 افراد جھلس گئے ہیں۔ واقعے میں جھلسنے والے افراد کو ایم جی ایچ لایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی لوگ 80 فیصد سے زیادہ جھلس چکے ہیں۔ ضلع کلکٹر ہمانشو گپتا خود ایم جی ایچ پہنچے اور ڈاکٹروں کو علاج کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ Gas Cylinder Explosion in Jodhpur

جانکاری کے مطابق کیرتی نگر میں واقع ایک مکان میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر کا کاروبار کیا جاتا تھا۔ بتایا جا رہا ہےکہ سلنڈر سے گیس کا رساؤ ہو رہا تھا تو اس مکان میں کام کرنے والے شخص نے ماچس کی تیلی چلا کر گیس لیک چیک کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران سلنڈر میں آگ لگ گئی، جس سے وہاں رکھے دیگر سلنڈر بھی پھٹ گئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ تنگ گلی میں کھڑے کئی لوگ آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جنہیں جلد از جلد نیاپورہ ہسپتال اور بعد میں ایم جی ایچ لے جایا گیا۔ حادثہ کے وقت گیس ایجنسی کی ایک پک اپ گاڑی بھی گھر کے باہر کھڑی تھی۔

گیس سلینڈر کے دھماکے کی آواز آس پاس کے علاقے میں سنی گئیں۔ ان دھماکوں کے درمیان دھواں دور تک دیکھا جا سکتا تھا۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے کے دوران وہاں کھڑی ایک پک اپ کار اور کئی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔ وہیں جس گھر میں یہ حادثہ ہوا اس کا پورا کمرہ جل کر راکھ ہوگیا۔

موقع پر کئی گیس سلنڈر جلے ہوئے ملے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن نارتھ کی میئر کنتی دیورا بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈی سی پی امرتا دوہان سمیت دیگر اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

وہیں دوسری جانب سی ایم اشوک گہلوت نے جودھ پور میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعہ پر ٹوئٹ کرکے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جودھ پور کے مگرا پونجلا علاقے کے کیرتی نگر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 لوگوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2022, 4:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.