ETV Bharat / bharat

Kushinagar Incident: کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت کا کام کریں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کا مناسب علاج کریں۔ Yogi Adityanath on Well Incident

کنویں میں گرکر 13 خواتین کی موت
کنویں میں گرکر 13 خواتین کی موت
author img

By

Published : Feb 17, 2022, 7:58 AM IST

Updated : Feb 17, 2022, 10:18 AM IST

اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں بدھ کی دیر شام ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریب میں ہلدی رسم کے دوران کئی لڑکیاں اور خواتین کنویں میں گر گئیں، جن میں لڑکیوں سمیت 13 کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلدی کی تقریب کے دوران کنویں کی جالی پر بیٹھ کر خواتین پوجا کر رہی تھیں، اسی دوران جالی ٹوٹنے سے سب اس کنویں میں گر گئیں۔Several Girls and Women fell in Well

حادثے کے بعد لوگوں نے سب کو کنویں سے نکالا اور ان کو ضلع اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے 13 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک
کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک

بتایا جاتا ہے کہ نورنگیا اسکول ٹولہ کے رہنے والے پرمیشور کشواہا کی شادی کی تقریب میں ہلدی کی تقریب چل رہی تھی۔ اسی دوران رات 10 بجے کے قریب 50-60 خواتین اور لڑکیاں گاؤں کے بیچ میں بنے پرانے کنویں کے پاس کھڑی تھیں۔ کنواں لوہے کی جالی سے ڈھکا ہوا تھا جس پر کئی خواتین چڑھ گئے، اس دوران کنویں کے قریب کھڑی کئی خواتین اور بچیاں لوہے کی جالی ٹوٹنے سے کنویں میں گر گئیں اور پانی میں ڈوب گئیں۔ کشی نگر ضلع مجسٹریٹ ایس راجلنگم نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک
کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک

مزید پڑھیں:۔ جالنہ: کنویں میں ڈوبنے سے تین حقیقی بھائیوں کی موت

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت کا کام کریں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کا مناسب علاج کریں۔

Last Updated : Feb 17, 2022, 10:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.