ETV Bharat / bharat

Six Bangladeshi Arrest In West Bengal: دراندازی کے الزام میں تین خواتین سمیت چھ بنگلہ دیشی شہری گرفتار

ضلع کوچ بہار کے میکھل گنج تھانہ کے تحت کالی پاڑہ علاقے سے پولیس نے دراندازی کے الزام میں تین خواتین سمیت چھ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ Six Bangladeshi Arrest In West Bengal

دراندازی کے الزام میں تین خواتین سمیت چھ بنگلہ دیشی شہری گرفتار

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 5:46 PM IST

کوچ بہار: مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں واقع بھارت- بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک گاؤں سے پولیس نے چھ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر غیر قانونی طریقے سے بھارت میں دراندازی کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق کالی پاڑہ علاقے میں پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آلٹو گاڑی کی تلاشی شروع کی اور اس میں موجود دو بچوں سمیت چھ لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔پولیس کو پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ گاڑی میں سوار تمام لوگ بنگلہ دیشی شہری ہیں۔ ان سے جب دستاویزات دیکھانے کو کہا گیا تو ان کے پاس دستاویزات نہیں تھے۔Several Bangladeshi citizens arrest in Coach beha

پولیس نے تمام لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد میں تین مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ دو بچے بھی ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ بنگلہ دیشی شہری کس طرح سے سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوئے ہیں۔ پولیس کو لنک مین کی تلاش ہے۔

مزید پڑھیں:

BSF Arrested Seven Infiltrators: سرحد پر سات بنگلہ دیشی درانداز گرفتار

پولیس نے کہا کہ گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت چندن بسواس (26)، موسمی بسواس (18)، باسودیب داس، اپراجیتا رانی داس کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ ڈھائی اور چار سال کے بچے بھی ہیں۔ کوچ بہار کی ضلع عدالت میں تمام لوگوں کی پیشی ہوئی، جنہیں تین دنوں تک کے لئے پولیس تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ضلع ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ امت برما نے کہا کہ اس معاملے میں مشتاق عالم نام کے ایک شخص کی تلاش ہے جس کی مدد سے ان لوگوں نے سرحد پار کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.