ETV Bharat / bharat

سکیورٹی گارڈ نے سوسائٹی کے رہائشی کو دوڑا دوڑا کر پیٹا

کوتوالی سیکٹر 39 پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی انچارج اور ایک گارڈ سمیت دو افراد کو گرفتار کیا۔ کیس درج کرنے کے بعد پولیس تفتیش کررہی ہے۔

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 3:55 PM IST

،سیکورٹی گارڈ نے سوسائٹی کے رہائشی کو دوڑا دوڑا کر پیٹا

اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 100 میں واقع لوٹس بلیوارڈ سوسائٹی کے محافظوں نے معمولی تکرار کے بعد سوسائٹی کے رہائشی کو لاٹھیوں ڈنڈوں سے دوڑا دوڑا کر پیٹا ہے۔

کوتوالی سیکٹر 39 پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی انچارج اور ایک گارڈ سمیت دو افراد کو گرفتار کیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس تفتیش کررہی ہے۔

معلومات کے مطابق سریش کمار نوئیڈا کے سیکٹر 100 میں واقع لوٹس بلیوارڈ سوسائٹی کی 17 ویں منزل پر رہتے ہیں۔

اپنے فلیٹ میں کچھ کام کروانے کے لیے انہوں نے فلیٹ کی چابیاں سوسائٹی کے مین گیٹ پر واقع سکیورٹی گارڈ روم کو دی تھیں۔

الزام ہے کہ گارڈ نے فلیٹ کی چابیاں اس شخص کو نہیں دیں جو منگل کو فلیٹ میں کام کرنے آیا تھا۔

اس پر بدھ کے روز سریش کمار گارڈز سے بات کرنے کے لیے سکیورٹی روم میں آئے تھے۔

جہاں ان کی گارڈز سے بحث ہوئی۔ جس پر سریش نے ایک گارڈ کو تھپڑ مارا۔

اس سے ناراض ہوکر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس درجن کے قریب سکیورٹی گارڈز نے سریش پر جان لیوا حملہ کیا۔ سریش اس حملے میں بری طرح زخمی ہوئے۔

کوتوالی سیکٹر 39 پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر زخمی سریش کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔

مزید پڑھیں: بریلی: خاتون سمیت 4 اسمگلر گرفتار، 75 لاکھ کی افیم ضبط

نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ کرشن کانت شکلا اور سکیورٹی انچارج املیش رائے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے ڈی سی پی نے کہا کہ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر تمام ملزمان سکیورٹی گارڈز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.