روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے اگلے پانچ سال ملک میں گاڑیوں کی تیاری کا عالمی مرکز بننے کی امید ظاہر کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ تمام گاڑیوں کو یکم جون 2024 سے اسکریپنگ پالیسی کے تحت لایا جائے گا۔
اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ ان کی حکومت 15 سال پرانی سرکاری و تجارتی اور 20 سال پرانی نجی گاڑیوں کو ختم کرنے کے لیے اسکریپنگ پالیسی لارہی ہے۔ تجارتی گاڑیاں 2023 سے اور نجی گاڑیاں جون 2024 سے شامل ہوں گی۔ اسے عوامی مفاد کی پالیسی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 سال سے زیادہ پرانی سرکاری اور کمرشیل گاڑیوں کو اس کے دائرہ کار میں رکھا جائے گا۔ بھاری گاڑیوں کی جانچ کی پالیسی یکم اپریل 2023 سے لازمی قرار دی جائے گی۔
اسے ایک تاریخی اور انقلابی فیصلہ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سے ملک میں ساڑھے سات لاکھ کروڑ کے کاروبار کے ساتھ آٹو موبائل صنعتوں کو تقویت ملے گی۔ ملک سے گاڑیوں کی برآمد سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملک کی معاشی ترقی کو پنکھ ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: 'عوام تبدیلی چاہتی ہے، ہم بدلیں گے تصویر'
انہوں نے کہا کہ اسکریپنگ پالیسی کے نفاذ سے جہاں ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی وہاں آلودگی کم ہوگی اور ہندوستان کو گاڑیوں کی تیاری کا مرکز بنایا جاسکے گا۔
یو این آئی