خیال رہے کہ کیرالہ ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عرضی داخل کی گئی تھی جس کے تحت معاشی طور پر کمزور طبقہ ( ای ڈبلیو ایس) کے امیدواروں کے لیے نوکریوں اور داخلے میں 10 فیصد ریزویشن دیا جانا چاہئے جس پر کیرالہ ہائی کورٹ میں سماعت جاری تھی تاہم سپریم کورٹ نے کیرالہ ہائی کورٹ کی کارروائی پر روک لگادی ہے۔
چیف جسٹس این وی رامن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہما کوہلی کی بنچ نے مرکز کی طرف سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا، جس میں ہائی کورٹ سے معاملہ سپریم کورٹ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے پہلے بھی اسی طرح کا معاملہ پانچ ججوں کے آئینی بنچ کے حوالے کیا تھا۔
- مزید پڑھیں: ای ڈبلیو ایس کوٹے سے بچوں کے مفت داخلہ کی راہ ہموار
- ای ڈبلیو ایس ریزرویشن معاملے میں ریاستی حکومت سے جواب طلب
سالیسٹر جنرل تشار مہتا مرکز کی جانب سے پیش ہوکر ہائی کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے کے علاوہ پی آئی ایل داخل کرنے والے نوجیم پی کے کو نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔