ETV Bharat / bharat

Godhra Train Burning Case سپریم کورٹ نے گودھرا ٹرین جلانے کے معاملے میں آٹھ قصورواروں کو ضمانت دی

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 2:31 PM IST

سنہ 2002 میں گجرات کے گودھرا ٹرین جلانے کے معاملے میں عمرقید کی سزا کاٹ رہے آٹھ قصورواروں کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 2002 میں گجرات کے گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کو آگ لگانے والے آٹھ قصورواروں کو ضمانت دے دی ہے۔ یہ تمام لوگ عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ وہیں سپریم کورٹ نے چار دیگر قصورواروں کو فی الحال ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہیں نچلی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی، لیکن بعد میں ہائی کورٹ نے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے گودھرا کیس کے قصورواروں کی ضمانت کے معاملے پر فیصلہ سنایا۔ ضمانت پانے والے 8 قصوروار عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، عدالت نے کہا کہ ضمانت کی شرائط پوری کرنے کے بعد باقی افراد کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ قصورواروں کے وکیل سنجے ہیگڑے نے عید کے پیش نظر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی اپیل کی تھی۔

سپریم کورٹ نے 2002 میں گودھرا سابرمتی ایکسپریس ٹرین میں آگ لگا کر 59 لوگوں کو زندہ جلائے جانے کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے عبدالرحمان دھنتیا، عبدالستار ابراہیم گدی سمیت 27 قصورواروں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ گجرات حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ یہ صرف پتھراؤ کا معاملہ نہیں ہے۔ مجرموں نے سابرمتی ایکسپریس کی بوگی کو چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 59 مسافر ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کا کردار صرف پتھر بازی کا تھا، لیکن جب آپ کسی بوگی کو باہر سے بند کرتے ہیں، اسے آگ لگا دیتے ہیں اور پھر پتھراؤ کرتے ہیں، یہ صرف پتھر بازی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Naroda Gam Massacre نرودا گام فرقہ وارانہ فسادات معاملے میں تمام ملزمان بری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.