ETV Bharat / bharat

کووڈ 19 کے لئے ایس بی آئی نے 71 کروڑ روپے مختص کیے - ایس بی آئی

ایس بی آئی حکومت کو جینوم سیکونسنگ آلات، لیب اور ویکسین ریسرچ کے آلات کے لئے بھی 10 کروڑ روپئے کا تعاون کرے گا۔

SBI
SBI
author img

By

Published : May 3, 2021, 7:47 PM IST

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے کووڈ ۔19 کی دوسری لہر کے دوران مختلف اقدامات کے لئے 71 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں اور عارضی اسپتالوں کے قیام کے لئے شراکت داروں کی تلاش کے لئے مختلف نامزد حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے کامرشل بینک نے بہت زیادہ متاثر کئی ریاستوں میں 1000 بیڈ والے عارضی اسپتال، 250 بیڈ والے آئی سی یو سہولیات اور 1000 بیڈ تنہائی سہولیات کے قیام کے لئے 30 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

ایس بی آئی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ سہولیات متعلقہ شہروں کے سرکاری اسپتالوں اور میونسپل کارپوریشنوں کے اشتراک سے قائم کی جائیں گی۔

ایس بی آئی حکومت کو جینوم سیکونسنگ آلات، لیب اور ویکسین ریسرچ کے آلات کے لئے بھی 10 کروڑ روپئے کا تعاون کرے گا۔

اس کے علاوہ ایس بی آئی نے اپنے تمام 17 مقامی ہیڈ دفاتر کے لئے 21 کروڑ روپے مختص کیے ہیں تاکہ شہریوں کی فوری طبی ضروریات کو دور کیا جاسکے جس میں زندگی بچانے والے صحت سے متعلق سازوسامان کی خریداری اور اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی میں اضافہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ بینک پی پی ای کٹس، ماسک، راشن اور پکا ہوا کھانا مہیا کرنے پر بھی کام کرے گا۔

بینک غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ شراکت میں 10 کروڑ روپے بھی خرچ کرے گا تاکہ کمیونٹی پر مبنی جانچ، ویکسینیشن ڈرائیوز میں تیزرفتاری، کووڈ 19 سے متعلق امور کے لئے ہیلپ لائن کی تشکیل، آکسیجن کی فراہمی اور دیگر اہم سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایس بی آئی کے چیئرمین دنیش کھارا نے کہا کہ "ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دوسری لہر کے خلاف جنگ میں معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ہم فنڈز، وسائل کو بھارت کے شہریوں تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں اور اس وائرس سے لڑنے کے لئے حکومت کی کوششوں میں بھی حصہ لیں گے۔''

انہوں نے کہا کہ ''میری ہر ایک سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی شکل میں ضرورت مند لوگوں کے لئے اپنا تعاون پیش کریں اور ملک کے کووڈ ۔19 سے مقابلے میں اپنا کردار ادا کریں۔"

ایس بی آئی نے اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کے لئے مختلف اسپتالوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ بینک نے اپنے ملازمین اور ان کے منحصر کنبہ کے ممبروں کے لئے ٹیکے لگانے کی قیمت بھی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس بی آئی نے ملک بھر میں اپنے 60 تربیتی مراکز کو متاثرہ ملازمین اور ان کے کنبے کے ممبروں کے لئے آئیسولیشن یا قرنطینہ مراکز میں تبدیل کردیا ہے۔

گزشتہ سال ایس بی آئی نے بھارت میں کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کے لئے اپنے سالانہ منافع کا 0.25 فیصد عطیہ کیا تھا اور اس طرح وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں 108 کروڑ سے زیادہ کا عطیہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایس بی آئی نے حکومت کی ویکسینیشن مہم کی حمایت میں 11 کروڑ روپئے کا تعاون کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.