ETV Bharat / bharat

Assembly Election Results 2022: فرخ آباد میں سلمان خورشید کی اہلیہ لوئس خورشید کی ضمانت ضبط - سلمان خورشید کی اہلیہ لوئیس خورشید

یوپی اسمبلی انتخابات میں فرخ آباد ضلع کی صدر سیٹ سے الیکشن لڑنے والی سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ لوئیس خورشید کی ضمانت ضبط ہو گئی۔ Assembly Election Results 2022

فرخ آباد میں سلمان خورشید کی اہلیہ لوئس خورشید کی ضمانت ضبط

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 8:02 PM IST

یوپی اسمبلی انتخابات UP Assembly Election 2022 میں اس بار کئی بڑے امیدواروں کو غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں امیدواروں میں سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ لوئس خورشید بھی شامل ہو گئی ہیں۔

اس بار فرخ آباد ضلع کی صدر سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والیں سلمان خورشید کی اہلیہ لوئیس خورشید کی ضمانت ضبط ہو گئی۔

اس سیٹ پر بی جے پی کے میجر سنیل دت دویدی کو 1,10,950 ووٹ ملے۔ دوسرے نمبر پر ایس پی کی سمن موریہ تھیں۔ انہیں 72,155 ووٹ ملے۔ بی ایس پی کے وجے کٹیار کو 16334 ووٹ ملے۔ چوتھے نمبر پر رہنے والی کانگریس کی لوئس خورشید کو صرف 2017 ووٹ ملے۔ ان کی ضمانت ضبط کر لی گئی۔ بی جے پی کے میجر سنیل دت دویدی 38,795 ووٹوں کے فرق سے جیت گئے۔

2017 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے فرخ آباد کی تمام 4 سیٹوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ 2017 میں بی جے پی کے سنیل دت دویدی فرخ آباد قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ ناگیندر سنگھ راٹھور بھوجپور میں بی جے پی سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ سشیل شاکیہ امرت پور سیٹ سے بی جے پی سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ امر سنگھ کیم گنج سیٹ سے بی جے پی سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔

ایسے ہی تمام اہم خبروں کے لیے ای ٹی وی بھارت ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.