ETV Bharat / bharat

Rare Quranic Manuscript سرینگر میں جاری نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش اختتام پذیر

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 4:07 PM IST

Updated : Mar 29, 2023, 5:39 PM IST

سرینگر میں واقع پرتاپ سنگھ میوزیم میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش آج اختتام پذیر ہوئی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عجائبخانه کی کیوریٹر رابعہ قریشی نے بتایا کہ "نمائش کا آج آخری دن ہے۔ اس دوران تقریباً 3000 لوگوں نے یہاں آکر 18 وی صدی کے نایاب قرآنی نسخوں کو دیکھ کر اپنے ورثے کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

سرینگر میں جاری نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش اختتام پذیر

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع سری پرتاپ سنگھ میوزیم میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش آج اختم پذیر ہوئی۔ اس نمائش میں اب تک تقریبا 3000 لوگوں نے شرکت کی، جن میں اسکولی بچے بھی شامل تھے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عجائب خانه کی کیوریٹر رابعہ قریشی نے بتایا کہ "نمائش کا آج آخری دن ہے۔ اس دوران تقریباً 3000 زائرین نے یہاں آکر 18 وی صدی کے نایاب قرآنی نسخوں کو دیکھ کر اپنے ورثے کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ یہاں مخطوطہ 300 سال سے زیادہ پرانا ہے اور خالص سونے اور سیاہ سیاہی سے کشمیری کاغذ پر لکھا گیا ہے۔ کوئی کیمیکل استعمال نہیں کیا گیا۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ"اس نسخوں کو تحفظ فراہم کرنا آسان نہیں ہے۔ کیونکہ یہ نسخے کاغذ پر ہے، اس لئے اس پر دیمک لگ جانے کا خدشہ رہتا ہے لیکن ہماری ٹیم نے کڑی محنت اور لگن سے ان کو سنبھال کر رکھا ہے۔" سرینگر کا یہ عجائبخانه اگرچہ دور قدیم کی مختلف مصنوعات کے لئے مشہور ہے تاہم اس نمائش کا مقصد نایاب قرآنی نسخوں کے بارے میں عوام کو جانکاری دینا تھا۔ نمائش میں موجود نسخوں میں تفسیر رازی کے نام سے مشہور تفسیر کبیر، جو 1209 ہجری (1795ء) میں لکھی گئی، قصیدہ بردہ شریف 1316 ہجری (1905ء میں لکھی گئی) اور امام البصری کا مخطوطہ شامل ہے۔ قرآنی نسخوں کے علاوہ پیغمبر اکرم (ص) کی تعریف میں ایک مخطوطہ دلائلو خیرات بھی آویزاں کیا گیا ہے۔

وہیں قدیمی مصنوعات اور تاریخ کے بارے میں عوام کا کم ہوتے رجحان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیوریٹر کا کہنا تھا کہ "اس میں غلطی ہم سب کی ہے۔ جب تک ہم اپنے ماضی اور جڑ کو جاننے اور سمجھنے کی طرف راغب نہیں ہوں گے تب تک زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا۔عوام کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ"اس ایک ہفتے کے دوران کئی طلباء اور دیگر زائرین نے نمائش کی ڈوریشن میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ میں اس حوالے سے اعلیٰ افسران سے بات کروں گی اور جو ہوگا وہ ہمارے سماجی رابطہ ویب سائٹ کے ذریعے سب کو بتایا جائے گا۔"

یہ بھی پڑھیں: Old Quranic Version: ایران کلچر ہاؤس میں قدیم قرآنی نسخے کی بحالی

Last Updated : Mar 29, 2023, 5:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.