ETV Bharat / bharat

Rajnath In SCO Meet دہشت گردی کو ختم کرنے اور اسے ہوا دینے والوں کا احتساب کرنے کی ضرورت، راج ناتھ سنگھ

کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی حمایت انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔ جس میں دہشت گردی اور امن و خوشحالی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ مذکورہ باتیں راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 3:30 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مل کر کام کریں اور اس کی حمایت کرنے والوں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی حمایت انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور امن و خوشحالی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کوئی ملک دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے تو وہ نہ صرف دوسروں کے لیے خطرہ پیدا کرتا ہے بلکہ اپنے لیے بھی خطرہ پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بنیاد پرستی نہ صرف سلامتی کے نقطہ نظر سے تشویشناک ہے بلکہ یہ معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم شنگھائی تعاون تنظیم کو ایک مضبوط اور قابل اعتماد بین الاقوامی ادارہ بنانا چاہتے ہیں تو ہماری پہلی ترجیح دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹنا ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: India China Border Dispute سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے، راجناتھ

ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعات کی بنیاد پر امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک کو زیادہ سے زیادہ فوائد کے لیے تعاون کی کوششیں بڑھانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال خطہ تمام ممالک کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا 'سکیور' وژن خطے کی کثیر جہتی بہبود کے تئیں ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان مشترکہ سلامتی کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس سی او کے رکن ممالک کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.