گاندھی نگر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو گجرات کے گاندھی نگر میں مدغاسکر، موزمبیق، منگولیا اور سورینام کے دفاعی وزیروں کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ میٹنگ کی۔ ان ملکوں کے وزراء دفاع یہاں گزشتہ تین دن سے جاری 12ویں دفاعی نمائش میں حصہ لینے آئے ہوئے ہیں۔ وزراء دفاع نے اس درمیان دوسرے بھارت افریقہ کے دفاعی مذاکرات اور انڈین اوشین پلس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ Defence Expo in Gandhinagar
راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں مدغاسکر کے وزیردفاع لیفٹننٹ جنرل آر ایل جن ریچرڈ، موزمبیق کے وزیر دفاع سی اے چومے، منگولیا کے وزیر دفاع ایس گورڈیس اور سورینام کے وزیر دفاع کے کے متھورا کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ میٹنگ کی۔ انھوں نے ان ملکوں کے وزراء دفاع سے تعاون کے مختلف امور پر بات چیت اور تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈیفنس ایکسپو-2022 کا 12واں ایڈیشن 18 سے 22 اکتوبر تک گجرات کے گاندھی نگر میں جاری ہے۔
وہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بارہویں دفاعی نمائش کے درمیان دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری پر ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دفاعی صنعت نئی توانائی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔ ہندوستان دنیا کی ضرورت کو پورا کرنے کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔ گھریلو کمپنیوں اور بنیادی طور آلات بنانے والی غیر ملکی کمپنیوں کو دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت گزشتہ برسوں سے سرمایہ کاری کے لئے ایسا ماحول تیار کرنے میں کامیاب رہی ہے جس میں انھیں نہ صرف منافع ملا بلکہ گھریلو اور عالمی بازار میں ان کی اچھی پہچان بھی بنے۔
یہ بھی پڑھیں: Rajnath Holds Bilateral Meeting راجناتھ کی روانڈا، آرمینیا اور مالدیپ کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ
انھوں نے کہا کہ حکومت سال2025تک دفاعی پیداوار کو 12ارب الر سے بڑھا کر 22ارب ڈالر کرنے کے لئے بے انتہا کوشش کر رہی ہے اور اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں دفاعی صنعت کے لئے کتنے مواقع فراہم ہوں گے۔سنگھ نے کہا کہ ملک میں دفاعی صنعت آج ایک اہم بورڈ پر ہے اور ملک کے لڑاکاجہاز،طیارہ بردار جہاز، جنگی ٹینک اور لڑاکا ہیلی کاپٹر بنا کر دفاع نے بھی تعمیرات کے میدان میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیاہے۔ اب منصوبوں کے ذریعے بنائے گئے ماحولیاتی نظام نے دفاعی صنعت کو ایک تجربہ فراہم کیا ہے جو مستقبل میں زیادہ موثر دفاعی نظام تیار کرنے میں بہت معاون ہوگا۔ (یو این آئی)