ETV Bharat / bharat

کولکاتا فٹبال لیگ 2021: ریلوے ایف سی نے آرین کلب کو شکست دے دی - کلکتہ فٹبال لیگ 2021

ریلوے ایف سی نے آرین کلب کو کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے فائنل کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 گول سے شکست دے دی۔

ریلوے ایف سی نے آرین کلب کو شکست دے دی
ریلوے ایف سی نے آرین کلب کو شکست دے دی
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 10:57 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں فٹبال اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے فائنل راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں ریلوے ایف سی اور آرین کلب کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ریلوے ایف سی اور آرین کلب کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملے ہوئے۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن کسی کو سبقت حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا۔

دوسرے ہاف میں بھی ریلوے ایف سی اور آرین کلب کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی جنگ جاری رہی اور یہ سلسلہ کھیل کے مقررہ وقت تک جاری رہا۔

کھیل کے مقررہ وقت کے ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو 30-30 منٹوں کا ایکسڑا ٹائم میں کھیلنے کا موقع ملا اس کے باوجود دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا۔

میچ کے نتائج برآمد کرنے کے لئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں ریلوے ایف سی نے آرین کلب کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ آج ہی کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کے میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق ڈورنڈ کپ 2021 فائنل کی تیاریوں میں مصروف محمڈن اسپورٹنگ کی اپیل پر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں اور ٹالی گنج اگرامی کے خلاف آج ہونے والے میچ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.