ETV Bharat / bharat

Teacher Beats up 6 Year Old خاتون ٹیچر پر بچی کو باتھ روم میں بندکرکے مارپیٹ کا الزام - محکمہ خواتین و اطفال

رائے گڑھ ضلع میں ایک خاتون ٹیچر پر 6 سالہ بچی کو باتھ روم میں بند کر کے اس کے ساتھ مارپیٹ کا الزام ہے۔ خاتون کے پڑوسیوں سے اطلاع ملنے کے بعد وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بچی کو ریسکیو کیا۔ ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ لڑکی کو سی ڈبلیو سی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 23, 2023, 2:17 PM IST

رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ کی کھرسیا تحصیل سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر پر الزام ہے کہ وہ ایک 6 سالہ بچی کو باتھ روم میں بند کرکے اس کے ساتھ روز مار پیٹ کرتی ہے۔ اطلاع کے بعد محکمہ خواتین و اطفال کی ٹیم پولیس افسران کے ساتھ پہنچ گئی اور بچی کو بچا لیا گیا۔ خاتون ٹیچر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر آشا اگروال پر 8 سال قبل بھی ایک معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا۔ خاتون ٹیچر کھرسیا ڈیولپمنٹ بلاک کے بانسموڈا کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں بطور ٹیچر تعینات ہے۔ خاتون کا شوہر بشرم پور علاقے میں ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے۔ اس دوران اس کے ڈرائیور نے غربت کا حوالہ دیتے ہوئے بچی کو اگروال خاندان کو دیا، تاکہ بچی کی پڑھائی ہوسکے۔ گزشتہ 2 سال سے بچی ٹیچر کے ساتھ ہے۔

کئی دنوں سے پڑوسیوں کو مار پیٹ کی آوازیں آ رہی تھیں۔ پڑوسیوں نے اس کی شکایت قریبی پولیس اسٹیشن میں کی۔ پولیس ٹیم نے مدن پور ایریگیشن کالونی میں آشا اگروال کے گھر پر چھاپہ مار کر لڑکی کو ریسکیو کیا۔ بلاس پور کا رہنے والا سکھدیو سنگھ بھی خاتون ٹیچر کے گھر کام کرتا ہے۔ وہ 20 دن پہلے ہی کام پر لگا تھا۔ اس نے بھی خاتون ٹیچر پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

سکھ دیو نے بتایا کہ خاتون ٹیچر کا رویہ اچھا نہیں ہے۔ حکام نے لڑکی کو سی ڈبلیو سی کے حوالے کر دیا ہے۔ چائلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر دیپک دنسینا نے بتایا کہ خاتون پر پہلے بھی ایک بچی کو قیدی بنا کر مارنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس وقت بھی لڑکی کو ریسکیو کرکے بچا لیا گیا تھا۔ بار بار ایسے واقعہ خاتون ٹیچر کی ذہنی حالت ظاہر کررہا ہے۔ خاتون کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Home Theater Blast In Kawardha سابق بوائے فرینڈ نے دلہن کو بارود سے بھرا ہوم تھیٹر تحفہ میں دیا، دھماکے میں دولہا اور دیور ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.