ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Slams BJP: 'بلڈوزر کے ذریعے بھارت کے آئینی اقدار کا انہدام کیا جا رہا ہے' - راہل گاندھی کی خبر

راہل گاندھی نے جہانگیر پوری تشدد سے متاثرہ علاقوں میں بلڈوزر کے استعمال پر بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی آئینی اقدار کا انہدام ہے۔ Rahul Gandhi Slams BJP over Jahangirpuri Demolition

راہل گاندھی نے جہانگیرپوری میں بلڈوزر کے استعمال پر بی جے پی پر تنقید کی

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 5:35 PM IST

Updated : Apr 20, 2022, 6:23 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج دہلی اور مدھیہ پردیش کے تشدد زدہ علاقوں میں بلڈوزر کے استعمال پر بی جے پی حکومت پر تنقید کی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ 'نفرت کے بلڈوزر' بند کریں۔ وہیں ملک کے مختلف ریاستوں میں فساد زدگان علاقوں میں بلدوزر چلائے جانے کے حوالے سے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بھارت کے آئینی اقدار کا انہدام ہے۔ یہ غریبوں اور اقلیتوں کو ریاستی سرپرستی میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس کے بجائے بی جے پی کو اپنے دلوں میں نفرت کو ختم کرنا چاہیے۔' Rahul Gandhi Slams BJP over Jahangirpuri Demolition

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

واضح رہے کہ جہانگیر پوری میں تشدد کے بعد ایم سی ڈی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلانے کی کارروائی شروع ہوئی۔ تاہم کچھ دیر بعد سپریم کورٹ نے کارروائی پر روک لگا دیا اور صورت حال کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا حکم۔ وہیں اس حکم کے بعد بھی بلڈوزر کی کارروائی نہیں رکی اور علاقے میں دکانوں اور گھروں پر بلڈوزر دوڑتے نظر آئے۔ انہدامی کارروائی کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ کو دوبارہ حکم دینا پڑا تب جا کر کارروائی رکی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر پوری انہدامی کارروائی پر ایم سی ڈی میئر کا بیان

Last Updated : Apr 20, 2022, 6:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.