ETV Bharat / bharat

bharat jodo yatra راہل گاندھی نے تاریخی گھنٹہ گھر لال چوک میں ترنگا لہرایا - لال چوک میں ترنگا لہرایا

اتوار کے روز راہل گاندھی نے پانتھ چوک میں بھارت جوڑو یاترا کی شروعات کی اور کئی کلومیٹر پیدل مسافت طے کرنے کے بعد لال چوک کے گھنٹہ گھر میں ترنگا لہرایا۔

Etv Bharat راہل گاندھی نے سرینگر کے لالچوک پر ترنگا لہرایا

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 12:21 PM IST

Updated : Jan 29, 2023, 2:29 PM IST

راہل گاندھی نے تاریخی گھنٹہ گھر لال چوک میں ترنگا لہرایا

سری نگر: کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے اتوار کے روز تاریخی گھنٹہ گھر لالچوک سری نگر میں ترنگا لہرایا۔ یو این آئی نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز راہل گاندھی نے گھنٹہ گھر لالچوک میں ترانگا لہرایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اور قومی ترانے کے بیچ راہل گاندھی نے گھنٹہ گھر کے نزدیک ترنگا لہرایا۔ اس موقع پرکانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی، کشمیر امور انچارج رجنی پاٹل ، کانگریس جموں وکشمیر یونٹ کے صدر وقار رسول وانی، رمن بھلا، جی اے میر کے علاوہ پیرزادہ سعید بھی موجود تھے۔ راہل گاندھی کی سری نگر آمد پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، سری نگر کے سیول لائنز علاقوں میں کئی جگہوں پر رکاوٹیں بھی پیدا ہوئی۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا آخری مرحلہ سرینگر میں شروع

بتادیں کہ اتوار کے روز راہل گاندھی نے پانتھ چوک میں بھارت جوڑو یاترا کی شروعات کی اور کئی کلومیٹر پیدل مسافت طے کرنے کے بعد لال چوک کے گھنٹہ گھر میں ترنگا لہرایا گیا۔ وہیں راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیری پنڈتوں کے حالات کے بارے میں جواب دینا چاہئے۔ راہل نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے کشمیری پنڈتوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا ہے اور ان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے، جس کی وجہ سے ان کی یہ حالت ہوئی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم سے جواب طلب کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج کشمیری پنڈت بی جے پی حکومت سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کے علاوہ ہمارے لئے کیا کیا ہے؟ ۔"

Last Updated : Jan 29, 2023, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.