ETV Bharat / bharat

چنّی نے ملازمین سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا 'میں ملازمین کا نمائندہ ہوں اور تمام ملازمین سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے وقت دیں اور ہڑتال ختم کرکے کام پر واپس آجائیں، آپ کے تمام مسائل حل ہوں گے۔ اگر ہمیں پنجاب کو آگے لے جانا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا ورنہ پنجاب ہر میدان میں پیچھے رہ جائے گا۔ آپ مجھ پر اعتماد کرکے تودیکھئے۔'

چنّی نے ملازمین سے ہڑتال ختم کرنےکی اپیل کی

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 7:22 PM IST

پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے طویل وقت سے سڑکوں پر اترے سرکاری ملازمین کویقین دلایا ہے کہ انہیں کچھ وقت درکار ہے۔ آپ سب کام پر واپس آئیں، ایک ایک کرکے ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

چنڈی گڑھ میں پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چننی نے کہا، 'میں ملازمین کا نمائندہ ہوں اور تمام ملازمین سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے وقت دیں اور ہڑتال ختم کرکے کام پر واپس آجائیں، آپ کے تمام مسائل حل ہوں گے۔ اگر ہمیں پنجاب کو آگے لے جانا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا ورنہ پنجاب ہر میدان میں پیچھے رہ جائے گا۔ آپ مجھ پر اعتماد کرکے تودیکھئے۔'

یہ بھی پڑھیں:پنجاب : چرنجیت چنّی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا

انہوں نے کہا کہ آج ہی تمام سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ عام آدمی کی رسائی مجھ تک ہو۔ کسی کومجھ تک پہنچنے میں پریشانی نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں عام لوگوں کی آواز بنوں گا۔

ملک کا اتحاد اور سالمیت سب سے اہم ہے اورسرحدی ریاست ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اور ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ پارٹی کے فیصلے پر حکومت عمل کرے گی۔ حکومت کی ترجیح ریاست میں ذات اورمذہب نہیں بلکہ تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنا، امن و امان اور سکون قائم رکھنا اور سب کو انصاف دلانا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.