پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی منگل کے روز دہلی پہنچے تاکہ کابینہ کی تشکیل سمیت بعض ایجنڈوں پر ہائی کمان سے بات چیت کرسکیں۔
چننی دونوں نائب وزرائے اعلیٰ او پی سونی اور سکھجندر سنگھ رندھاوا، ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سدھو اور دیگر کئی رہنماؤں کے ہمراہ تھے، جہاں انہوں پارٹی انچارج ہریش راوت، کانگریس رہنما وینو گوپال اور دیگر کئی سینئر رہنماؤں کے ساتھ طویل گفتگو کی۔
راہل گاندھی، کانگریس صدر سونیا گاندھی سے شملہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مشاورت کی جائے گی۔
اطلاع کے مطابق وزراء کے ناموں پر مہر لگانے کے بعد رات تک وفد پنجاب واپس ہو گیا۔ اس کے علاوہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، انتخابی منشور کمیٹی، انتخابی مہم کمیٹی اور ریاست میں پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے رد و بدل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ چننی آج امرتسر جائیں گے اور دربار صاحب پر حاضری دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کمیشن نے چرنجیت سنگھ چنی کا استعفٰی مانگا
واضح رہے کہ اگلے سال کے اوائل میں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور امریندر سنگھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد موجودہ حالات میں سیاسی ہنگامہ نہیں رک رہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے لیکن ابھی کے لیے پارٹی کے کئی لیڈر ہائی کمان کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔