ETV Bharat / bharat

Agnipath Scheme: بہار میں تیسرے روز بھی پرتشدد احتجاج جاری، مشتعل طلبہ نے ٹرین کی سات بوگیوں میں آگ لگا دی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

بہار کے کئی اضلاع میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری ہے، اس دوران مشتعل طلبہ نے کئی ٹرین کو نقصان پہنچایا ہے۔ لکھی سرائے میں ٹرین کی سات بوگیاں جلا دی ہیں۔ Angry students set fire to seven bogies of the train

مشتعل طلبہ نے ٹرین کی سات بوگیوں میں آگ لگا دی

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 9:33 AM IST

Updated : Jun 17, 2022, 10:45 AM IST

پٹنہ: بہار میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاجی طلباء نے آج تیسرے دن بھی زبردست مظاہرہ شروع کیا۔ طلبہ نے پرتشدد مظاہرہ کرتے ہوئے لکھی سرائے میں ٹرین کی سات بوگیاں جلا دی ہیں، حاجی پور اسٹیشن پر شدید توڑ پھوڑ کی۔ بکسر میں طلباء ریلوے ٹریک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ یہاں دمراں ریلوے اسٹیشن کی اپ اور ڈاؤن لائنیں جام کردی ہیں۔ دہلی کولکاتہ ریل کی مین روڈ جام ہونے کی وجہ سے کئی ٹرینیں گھنٹوں تک پھنسی رہیں۔ فوج میں بھرتی کے نئے اصول کے خلاف طلباء نے صبح پانچ بجے سے ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ Protest against Agneepath scheme in Bihar

دوسری جانب لکھی سرائے میں احتجاجی طلباء نے وکرم شیلا ایکسپریس کی سات بوگیاں نذر آتش کر دیں اور پانچ بوگیوں کے شیشے توڑ دئے۔ صحافیوں کو ویڈیوز بنانے سے روکا جا رہا ہے۔ مسافر کے موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔ ریلوے ٹریک پر آگ لگ گئی ہے۔ مظاہرین نے پوری ٹرین کو نکال کر مسافروں کا سامان بھی لوٹ لیا۔ حاجی پور میں بھی مظاہرین ریلوے اسٹیشن پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ریلوے سٹیشن کی توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے طلباء کو زد و کوب کیا۔ اس مظاہرے سے مسافروں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگ اپنا سامان لے کر گھروں کو لوٹتے نظر آ رہے ہیں۔

مشتعل طلبہ نے ٹرین کی سات بوگیوں میں آگ لگا دی

آرا کے بیہیا سٹیشن پر بھی طلبہ نے پرتشدد ہنگامہ کیا۔ آگ لگا کر اسٹیشن کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ یہاں کئی پولیس اہلکاروں کو شدید چوٹیں بھی آئی ہیں۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج میں بکسر کے ڈمراؤں ریلوے اسٹیشن کی پٹری پر اترنے والے ہزاروں طلباء نے دہلی-کولکتہ مین ریل روٹ کو مکمل طور پر بلاک کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی ٹرینیں روک دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے ٹریک پر اترنے والے طلباء بی جے پی حکومت کے خلاف نعرہ لگا رہے ہیں کہ فوجی بھرتی کے اس نئے اصول کو واپس لیا جائے۔

مزید پڑھیں:۔ Agnipath Scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کو روکنے کےلیے حکومت کا بڑا اعلان، 2022 کےلیے عمر کی حد کو بڑھاکر 23 سال کردیا گیا

احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کو پانچ سال کا وقت ملتا ہے۔ چار سال میں ہمارا کیا بنے گا؟ ہمارے پاس پنشن کی سہولت بھی نہیں ہے۔ چار سال بعد ہم کسی کام کے قابل نہیں رہیں گے۔ اگر چار سال مکمل ہونے کے بعد حکومت 25 فیصد اگنی ویر کو مستقل کیڈر میں بھرتی کرتی ہے تو باقی 75% کا کیا ہوگا؟ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ساتھ ہی کچھ طلباء کا کہنا ہے کہ طلباء اس اسکیم سے ناراض ہیں اور ہمیں نوکری کی گارنٹی نہیں مل رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج کی بحالی میں ٹی او ٹی کو ختم کیا جائے۔

Last Updated : Jun 17, 2022, 10:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.