ETV Bharat / bharat

World Disability Day in Patna عالمی یوم معذور کے موقع پر پٹنہ میں تقریب کا انعقاد

پٹنہ کے مولانا مظہر الحق آڈیٹوریم میں معذور افراد کے عالمی دن پر محکمہ کلیان سماج کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے مختلف اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے معذور بچوں نے دلکش ثقافتی پروگرام پیش کر موجود شرکاء کی داد و تحسین حاصل کیں۔ World Disability Day in Patna

عالمی یوم معذور کی مناسبت سے پٹنہ میں تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 10:32 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے مولانا مظہر الحق آڈیٹوریم میں معذور افراد کے عالمی دن پر محکمہ کلیان سماج کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے مختلف اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے معذور بچوں نے دلکش ثقافتی پروگرام پیش کر موجود شرکاء کی داد و تحسین حاصل کیں۔ پروگرام کا آغاز محکمہ کلیان سماج کے وزیر مدن سہنی، کابینہ کی ڈائریکٹر ششی سودھا، سکریٹری ششانک شیکھر، معاون سکریٹری سدھیر کمار چودھری نے مشترکہ طور پر کیا۔ World Disability Day in Patna

عالمی یوم معذور کی مناسبت سے پٹنہ میں تقریب کا انعقاد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مدن سہنی نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری حکومت ہر طرح کے اقدام کر رہی ہے، آج یہاں جتنے بچے ہیں، سبھی ہمارے ملک کے مستقبل ہیں۔ یہ بظاہر جسمانی اعتبار سے معزور ہیں مگر آپ انہیں کسی سے کمتر نہ سمجھیں۔ ہر سال آج کے دن یعنی 3 دسمبر کو یو این او کی جانب سے پوری دنیا میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ بہت ہی خاص دن ہوتا ہے۔ آج ہی نہیں بلکہ ہمیں ہر دن ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور انہیں وقت دینا چاہیے تاکہ ان کے اندر سماج کو ہٹ کر الگ دیکھنے کا نظریہ پیدا نہ ہو۔

اس موقع پر سوشل ورکر شاعرین ارم نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے دنیا کے مختلف ممالک میں معذور افراد کے مسائل، ان کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے کے دیگر افراد کے برابر لانے کے لیے مختلف قسم کے پروگرامز، سیمینار، محفلیں اور ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں، جن کے ذریعے خصوصی افراد کے مسائل سے آگاہی اور ان کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کے متعلق آگاہی حاصل ہوتی ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم معذور افراد کے بنیادی حقوق کا خاص خیال رکھیں تاکہ عام لوگوں کی طرح یہ بھی سیاسی سماجی معاشرتی اور اخلاقی اعتبار سے مضبوط ہوں۔ ہمیں ان کی مالی معاونت کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: International Day of Persons with Disabilities 2022: معذوروں کا عالمی دن ہر سال تین دسمبر کو منایا جاتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.