ETV Bharat / bharat

بانڈی پورہ: اساتذہ قوم کے معمار ہیں

ڈی سی بانڈی پورہ  ڈاکٹر اویس احمد نے تقریب کے دوران خطاب کرتے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور یہ دن معاشرے کو ان کا شکریہ ادا کرنے اور ان کی شراکت کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

teacher Day
teacher Day
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 1:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں یوم اساتذہ کے تعلق سے گورنمنٹ ہائی اسکول باگ بانڈی پورہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اساتذہ، طلباء اور دیگر کئی سرکردہ افسران نے شرکت کی۔

''اساتذہ قوم کے معمار ہیں''

اس تقریب کا مقصد معاشرے کی ترقی میں ایک استاد کے کردار اور اس کی اہمیت کو بتانا تھا اور اس استاد کی اہمیت کے حوالے سے طلباء کے درمیان ایک حس پیدا کرنا تھا تاکہ ایک استاد جس قدر و منزلت کا حق رکھتا ہے اس سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جب کہ تقریب میں چیف ایجوکیشن آفیسر، مختلف اسکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور دیگر ایوارڈ یافتہ اساتذہ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:۔ کشمیری ٹیچرقومی ایوارڈ حاصل کریں گی

اس موقع پر محکمہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ کی ضلع بانڈی پورہ کے مختلف تعلیمی زونس میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لیے خاص طور پر آن لائن کلاسز، کمیونٹی کلاسز کے ذریعے طلباء کو پڑھانے اور انہیں کووڈ 19 وبا کے دوران آف لائن اسٹڈی مواد کی فراہمی میں جو کردار انہوں نے ادا کیا اس کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اساتذہ کو اس حوالے سے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور یہ دن معاشرے کو ان کا شکریہ ادا کرنے اور ان کی شراکت کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.