ETV Bharat / bharat

'پانی کے تحفظ کو زندگی کا منتر بنانے کی ضرورت'

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 7:41 AM IST

Updated : Oct 2, 2021, 1:47 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شہری سے ملک میں پانی کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے ، اس لیے پانی کی بربادی روکنے کے لیے انفرادی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

مودی
مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے جل جیون مشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں جل جیون مشن ایپ کا آغاز کیا اور کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل کے پانی کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی خواتین روزانہ کئی کلو میٹر دور جا کر تالابوں اور ندیوں سے پانی لاتی ہیں ، آج تک کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ، لیکن انہوں نے جل جیون مشن شروع کیا ہے ،اس سے گاؤں کے ان لوگوں کی زندگی بہت آسان ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں انہوں نے جل جیون مشن شروع کیا تھا اور اس وقت ملک میں محض تین کروڑ گھروں کو نل کے پانی تک رسائی حاصل تھی ، لیکن آج 5 کروڑ گھرانوں کو نل کا پانی مل رہا ہے اور 2024 تک اس مشن کو پورا کرکے ملک کے تمام دیہی علاقوں لئ ہر گھر تک نل سےدستیاب کرایا جائےگا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ جل زندگی مشن سے گاؤں والوں کی زندگی آسان ہوگی اور ان کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ خواتین کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ اگر لوگوں کو گاؤں میں صاف پانی ملے گا تو ان پر بیماریاں حاوی نہیں ہوں گی اور دیہی معیشت مضبوط ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جل جیون مشن کا فائدہ حاصل ہو اس کے لئے جل جیون مشن کے ساتھ ہی واٹر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ہر گھر میں نل سے پانی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ گاؤں کی باؤلیوں کو بھی بحال کیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں ، ان کی حکومت نے گاؤں گاؤں کو پانی اور صفائی ستھرائی سے جوڑنے کے لیے دو لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم گرام پنچایتوں کی نشاندہی کر کے گرام سوراج کی گاندھی جی کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کا کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

دبئی ایکسپو 2020: وزیر اعظم کا پیغام، بھارت آئیں اور ہماری ترقی کی کہانی کا حصہ بنیں

انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن ایپ جاری کیا گیا ہے۔ اس سےجل جیون مشن سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی اور یہاں تک کہ پانی کے معیار کی معلومات بھی اس ایپ میں ہوگی۔ ایپ میں ، گاؤں میں نل سے پانی پہنچانے سے متعلق مکمل تفصیلات دستیاب ہوں گی۔

یو این آئی۔

Last Updated : Oct 2, 2021, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.