ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا میں ارکان کی عدم موجودگی پر وزیراعظم ناراض - بی جے پی پارلیمانی پارٹی

وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان پارلیمنٹ کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

Prime Minister narendra modi angry
Prime Minister narendra modi angry
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 4:55 PM IST

نریندر مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز راجیہ سبھا میں کافی کم تعداد میں بی جے پی کے ارکان موجود تھے۔ انہوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

اس دوران راجیہ سبھا میں قبائل سے متعلق ایک بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز منظور ہوگئی تھی۔ بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 79 ووٹ پڑے۔

وزیر اعظم نے اولمپک میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور تمام اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کو فروغ دیں۔

اولمپک میں بھارت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں کو فروغ دیں اور ساتھ ہی تغذیے کی کمی کے مسئلے پر توجہ دینے اور پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کو فروغ دینے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ مانسون سیشن کا یہ آخری ہفتہ ہے اور بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی یہ آخری میٹنگ تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.