وزیر اعظم نریندر مودی آج تمل ناڈو میں گیس فیلڈ کے بڑے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ ناگپٹنم میں کاویری بیسن ریفائنری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق مودی رامناتھ پورم ٹوتھوکوڈی قدرتی گیس پائپ لائن اور چنئی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ میں سلفر سے پاک پٹرول یونٹ کو ملک کے لئے وقف کریں گے۔
وہ ناگپٹنم میں کاویری بیسن ریفائنری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ پی ایم او کے مطابق ان منصوبوں سے بڑے سماجی و معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ ملک توانائی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔