وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ نے مہاراشٹر میں ضلع ناسک کے ایک اسپتال میں آکسیجن لیک ہونے کی وجہ سے تقریباً ایک درجن مریضوں کی موت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
نریندرمودی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ “ناسک کے ایک اسپتال میں آکسیجن ٹینک میں رساؤ کے سبب ہونے والا سانحہ اندوہناک ہے۔ اس کی وجہ سے جانوں کے ضیاع پر میں بے حد رنجیدہ ہوں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ کنبوں کے تئيں میری تعزیت"۔
وہیں امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ"ناسک کے ایک اسپتال میں آکسیجن لیک ہونےسے ہونے والے حادثے کی خبر سن کر بہت افسردہ ہوں۔ اس حادثہ میں لوگوں کی ہلاکت کے ناقابل تلافی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ میں دوسرے تمام مریضوں کی صحت و عافیت کے لیے ایشور سے دعا گو ہوں"۔
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے ناسک میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر میں لیک کے باعث آکسیجن کی سپلائی میں خلل پڑنے سے وینٹیلیٹرس پر رکھے گئے تقریباً ایک درجن مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
یو این آئی
ناسک کے حادثے پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت - urdu news
مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں آکسیجن لیک ہونے کی وجہ سے ایک درجن مریضوں کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔