سکما:ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں سیکورٹی فورس کے جوانوں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ اس تصادم میں سیکورٹی فورس کا ایک جوان ہلاک ہو گیا ہے۔ اس واقعہ کی تصدیق بستر کے آئی جی سندرراج پی نے کی ہے۔ ہلاک جوان سلیمان کیرالہ کے پلکاڈ ضلع کا رہنے والا ہے۔ کل صبح ہلاک جوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا جائے گا۔ بستر کے آئی جی سندرراج پی نے بتایا کہ "منگل کی شام 4:30 سے 5:00 بجے کے درمیان سیکورٹی فورس کے اہلکار چنتا گوفا تھانہ علاقے میں قائم نئے پولیس کیمپ دباکونٹا اور پینٹاپڈ جنگل میں تلاشی لے رہے تھے۔ اسی دوران جنگل میں موجود نکسلیوں نے سیکورٹی فورس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ مورچہ سنبھالتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے بھی نکسلیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔ وقفے وقفے سے جاری اس فائرنگ میں سیکورٹی فورس کو مغلوب ہوتے دیکھ کر نکسلائیٹ بھاگ گئے۔ police naxalite encounter in sukma
مزید پڑھیں:۔ Maoists Attack on Sarpanch in Chhattisgarh چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے سرپنچ کو گولی ماری
اس تصادم میں سیکورٹی فورس کا ایک سپاہی زخمی ہوا، زخمی جوان کو علاج کے لیے سی آر پی ایف فیلڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سی آر پی ایف کوبرا 202 بٹالین کا ہیڈ کانسٹیبل سلیمان کا علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ ہلاک جوان سلیمان کیرالہ کے پلکاڈ ضلع کا رہنے والا ہے۔ بستر کے آئی جی سندرراج پی نے بتایا کہ "اس واقعہ میں فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نکسلیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جائے وقوعہ کے آس پاس کے علاقے میں دوبارہ معلومات کے لیے بھیجے گئے فوجیوں کے ذریعے تیزی سے تلاشی لی جارہی ہے۔"