وزیر اعظم نریندر مودی آج 150 سے زائد کاروباریوں سے خطاب کریں گے Video Conference with Startup Entrepreneurs۔ یہ جانکاری وزیر اعظم کے آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دی گئی ہے۔
پی ایم او Prime Minister Office نے کہا کہ اس پروگرام میں زراعت اور صحت کے علاوہ انٹرپرائز ایکو سسٹم Enterprise Ecosystem، انڈسٹری 4.0، سیکیورٹی، فن ٹیک اور ماحولیات کے شعبوں کے مختلف اسٹارٹ اپ اس کا حصہ ہوں گے۔ پی ایم او نے کہا کہ 150 سے زیادہ اسٹارٹ اپ صنعتوں کو بنیادی موضوعات کی بنیاد پر چھ ورکنگ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
جاری کردہ جانکاری کے مطابق بات چیت کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ کس طرح اسٹارٹ اپ انڈسٹریز ملک میں جدت پر زور دے کر قومی ضروریات میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر 10 سے 16 جنوری تک وزارت تجارت و صنعت کے شعبہ برائے فروغ صنعت اور داخلی تجارت کے زیر اہتمام ایک ہفتہ طویل پروگرام سلیبریٹنگ انوویشن ایکو سسٹم Celebrating Innovation Eco-system کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔