ETV Bharat / bharat

Indo-Pacific Economic Framework: پی ایم مودی آج آئی پی ای ایف کا آغاز کریں گے - جاپان میں انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک پروگرام

وزیر اعظم نریندر مودی جاپان پہنچ گئے ہیں۔ پی ایم مودی آج آئی پی ای ایف کا آغاز کریں گے، وہ 24 مئی کو کواڈ رہنماوں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔Inaugural Program Of IPEF In Tokyo

پی ایم مودی آج آئی پی ای ایف کا آغاز کریں گے

author img

By

Published : May 23, 2022, 8:00 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج ٹوکیو میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جہاں امریکی صدر جو بائیڈن اپنے انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک (آئی پی ای ایف ) کا آغاز کریں گے۔ آئی پی ای ایف ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد ہم خیال ممالک کے درمیان سبز توانائی، سپلائی چین اور ڈیجیٹل کاروبار کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے چہار فریقی اتحاد (کواڈ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج جاپان کی راجدھانی ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا Foreign Secretary Venu Mohan Quatra نے بتایا کہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر وزیراعظم مودی جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ کواڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے، ان کے ساتھ امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم کشیدا اور ول آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔PM Modi will inaugurate IPEF today

مسٹر کواترا نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی جاپان کے کاروباری رہنماوں سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی بھارتی کمیونٹی کے استقبالیہ پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم مودی 24 مئی کو امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ جوبائیڈن کی قیادت میں ہند - امریکہ ، کثیر جہتی تعلقات نے زیادہ رفتار، گہرائی اور تنوع حاصل کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سلامتی، توانائی، موسمیاتی تبدیلی کے وسائل کے اشتراک جیسے موضوعات پر بات چیت کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Modi Addresses Youth Conclave Gujarat: بھارت پوری دنیا کیلئے امید کی کرن، مودی

ایک سوال کے جواب میں مسٹر کواترا نے کہا کہ آسٹریلیا میں انتخابات ہو ئے ہیں۔ کواڈ سمٹ کے ذریعے آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا اور توقع ہے کہ وزیر اعظم مودی ٹوکیو میں آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں بھارت-آسٹریلیا کی مجموعی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.