وزیر اعظم نریندر مودی 26 مئی کو حیدرآباد کا دورہ PM Modi To Visit Hyderabad کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق مودی وہاں انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) حیدرآباد کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام دوپہر دو بجے کے قریب منعقد ہوگا، جس کے دوران وہ ادارے کے پوسٹ گریجویٹ کورسز کے کنوووکیشن سے خطاب کریں گے۔
بتا دیں کہ آئی ایس بی Indian School of Business کا افتتاح 02 دسمبر 2001 کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کیا تھا۔ آئی ایس بی کو ملک کے سب سے بڑے بزنس اسکولوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔آئی ایس بی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے حکومت کی متعدد وزارتوں اور محکموں کے ساتھ بھی تعاون کرتا ہے۔ Modi To Visit Hyderabad And Chennai
یہ بھی پڑھیں: Modi Interacts With Thomas Cup Champions: وزیر اعظم مودی نے تھامس کپ کے فاتحین سے ملاقات کی
اسی دن 26 مئی کو تقریباً 5:45 بجے، جواہر لعل نہرو (جے ایل این) انڈور اسٹیڈیم، چنئی میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں مودی 31,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے 11 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ منصوبے علاقے کو سماجی، اقتصادی طور پر مضبوط کریں گے۔ بہت سے شعبوں میں تبدیلی کے اثرات نظر آئیں گے اور ریاست کے لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع کھلیں گے۔ Modi To Visit Hyderabad And Chennai
یواین آئی