وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کووڈ کی دوسری لہر میں طبی شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹروں، نیم طبی عملے اور دیگر طبی اہلکاروں نے غیر معمولی کام سر انجام دیے ہیں اور پورا ملک ان کا احسان مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات کو تیزی سے پورا کیا جا رہا ہے۔ افرادی قوت کی قلت کو بھی کچھ حد تک دور کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے محاذوں پر کام کرنے والے لوگوں کی ٹیکہ کاری سے فائدہ ہوا ہے اور اس سے ڈاکٹروں کا تحفظ یقینی بنا۔
گھروں میں بیمار لوگوں کے علاج و معالجے کے معیاری عملیاتی طریقہ کار پر عمل کرنے پر بھی انہوں نے زور دیا۔
ٹیلی میڈیسن کو مفید قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خدمات کو گاؤں میں پہنچایا جائے۔ دیہی علاقوں میں ٹیلی میڈیسن سے علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی بھی انہوں نے تعریف کی۔
وزیر اعظم نے میوکرمائکوسس کے چیلنج پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ڈاکٹروں سے کہا کہ اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پھیلائی جائے۔ ڈاکٹروں نے پہلی لہر کے بعد سے کی جانے والی تیاریوں اور دوسری لہر میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ مریضوں کے علاج کی سمت بھی تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔
یو این آئی