ETV Bharat / bharat

'بہار میں سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس کی جیت ہوئی' - این ڈی اے

مودی نے نئی دہلی میں دین دیال اپادھیائے پر بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد تقریبِ تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’اگر آج آپ مجھے بہار الیکشن کے نتائج کے بارے میں پوچھیں گے تو میرا جواب بھی عوام کی طرح صاف ہے۔ بہار میں سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کی جیت ہوئی ہے‘۔

pm modi
pm modi
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 12:36 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات اور 11 ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی فتح کو ’سب کا ساتھ‘ سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ نعرے کی جیت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ آنے والے وقت میں ملک اور ریاستوں کی ترقی ہی الیکشن کی بنیاد رہنے والا ہے اور جو یہ نہیں سمجھیں گے ان کی ضمانت بھی نہیں بچے گی۔

مودی نے نئی دہلی میں دین دیال اپادھیائے پر بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد تقریبِ تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’اگر آج آپ مجھے بہار الیکشن کے نتائج کے بارے میں پوچھیں گے تو میرا جواب بھی عوام کی طرح صاف ہے۔ بہار میں سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کی جیت ہوئی ہے‘۔

وزیر اعظم نے کہا،’بہار تو سب سے خاص ہے۔ بہار میں ترقی کے کاموں کی جیت ہوئی ہے۔ بہار میں سچ جیتا ہے، یقین جیتا ہے۔ بہار کا نوجوان جیتا ہے، مائیں۔بہنیں۔بیٹیاں جیتی ہیں! بہار کا غریب جیتا ہے، کسان جیتا ہے! یہ بہار کی امیدوں کی جیت ہے، بہار کے فخر کی جیت ہے۔ میں بہار کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے کہوں گا، آپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ بہار کیوں جمہوریت کی زمین کہا جاتا ہے۔ آپ نے پھر ثابت کیا ہے کہ واقعی بہار کے باشندے پارکھی بھی ہیں اور بیدار بھی‘۔

مودی نے کہا کہ 21 ویں صدی کے ہندوستان کے شہری، بار بار اپنا پیغام واضح کر رہے ہیں۔ اب خدمت کا موقع اسی کو ملے گا جو ملک کی ترقی کے ہدف کے ساتھ ایمانداری سے کام کرے گا۔ ہر سیاسی پارٹی سے ملک کے عوام کو یہی امید ہے کہ ملک کے لیے کام کرو، ملک کے کام سے مطلب رکھو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، ریاست کی ترقی، آج سب سے بڑی کسوٹی ہے اور آنے والے وقت میں بھی یہی الیکشن کی بنیاد رہنے والی ہے۔ جو لوگ یہ نہیں سمجھ رہے ہیں، اس بار بھی ان کی جگہ جگہ ضمانت ضبط ہو گئی ہے۔ آج ملک کا بی جے پی پر جو پیار نظر آ رہا ہے، این ڈی اے پر جو پیار نظر آ رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی اور این ڈی اے نے ملک کی ترقی کو، عوام کی ترقی کو اولیں ہدف بنایا ہوا ہے۔ ہم ہر وہ کام کریں گے جو ملک کو آگے لے جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.