ETV Bharat / bharat

توکتے طوفان: وزیراعظم نے نقصانات کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 19, 2021, 3:12 PM IST

Updated : May 19, 2021, 3:25 PM IST

نریندر مودی نے ریاست میں تاؤتے طوفان سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا ہے۔ 17 مئی کی رات کو دیو کے قریب گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس طوفان سے کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

Modi
نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے طوفان توکتے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے آج اپنی آبائی ریاست گجرات اور اس سے متصل مرکز کے زیر کنٹرول علاقہ دیو کے متعدد متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔

مودی

وزیر اعظم ایئر فورس کے طیارے سے بھاؤ نگر پہنچے اور وہاں سے ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فضائی معائنہ کیا۔ انہوں نے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع امریلی اور گیر سوم ناتھ اور دیگر متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا۔
اس کے بعد انہوں نے احمد آباد میں وزیر اعلی وجے روپانی اور سینئر سکریٹریوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

واضح ر ہے کہ 17 مئی کی رات کو دیو کے قریب گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس طوفان سے کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی تھی جو ریاست میں دیر رات تک سرگرم تھا۔

طوفان نے فصلوں، مکانات، سڑکوں، بجلی کے کھمبے وغیرہ کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ اس طوفان سے 80 ہزار سے زیادہ درخت اور 70 ہزار بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے۔ چھ ہزار سے زائد گاؤں اور 83 کوڈ اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ بہت سارے راستے بلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان پہنچنے کے بعد توکتے کا زور ٹوٹتا ہوا

ریاستی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ نقصانات کا سروے آج سے شروع ہوگا اور تمام متاثرہ لوگوں کو قانون کے مطابق مالی امداد / معاوضہ دیا جائے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کے تمام 33 اضلاع کے 251 تعلقہ میں سے 226 میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی ہے اور ضلع کھیڈا کے ناڈیاڈ میں سب سے زیادہ 226 ملی میٹر ریکارڈ بارش درج کی گئی ہے۔

24 اضلاع میں 100 ملی میٹر یا اس سے زیادہ ، 86 تعلقہ میں 50 ملی میٹر یا اس سے زیادہ اور 139 میں 25 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔

Last Updated : May 19, 2021, 3:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.