بیاس: پنجاب کے امرتسر شہرمیں وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کو بیاس میں واقع ڈیرا رادھا سوامی ستسنگ کے پرمکھ بابا گوریندر سنگھ ڈھلوں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نریندر مودی بیاس جانے کےلئے آج صبح آدم پور ہوائی اڈ پر پہنچے جہاں پنجاب کے کابینی وزیر برہما شنکر جمپا،چیف سکریٹری وجے کمار نجوا اور پولیس ڈائریکٹر جنرل گورو یادس نے ان کا استقبال کیا۔PM Modi Meets Dera Radha Soami
رادھا سوامی ستسنگ ،جسے ڈیرا بابا جے مل سنگھ کے نام سےبھی جانا جاتا ہے،امرتسر شہر سے تقریباً 45 کلومیٹر دور بیاس شہر میں واقع ہے۔ملک بھر میں اس کے پیروکارہیں،خصوصاً پنجاب،ہریانہ اور ہماچل پردیش میں۔ ملاقات کے بعد مسٹر مودی ہماچل پردیش کےلئے روانہ ہوگئے جہاں 12 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وہ ہماچل پردیش کے سندر نگر اور سولن میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Himachal Assembly Election 2022 ہماچل کے سولن میں پی ایم مودی کی ریلی آج
یو این آئی