نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف کرکٹر رشبھ پنت کے حادثے میں زخمی ہونے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو رشبھ پنت کے ساتھ حادثے کے بعد ٹویٹ کیاکہ “میں معروف کرکٹر رشبھ پنت کے حادثے سے دکھی ہوں۔ میں ان کی اچھی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔'PM Modi Prays For Rishabh Pant
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر رشبھ پنت آج صبح اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع کے روڑکی میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ حادثہ کار کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔ جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ موقع پر موجود مقامی لوگوں نے پنت کو گاڑی سے باہر نکالا اور پھر 108 کو فون کرکے اطلاع دی اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے گاڑی حادثے میں زخمی کرکٹر رشبھ پنت کے بارے میں حکام سے اطلاعات حاصل کرتے ہوئے ان کے مناسب علاج کے لیے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ پنت کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے علاج کے تمام اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ اگر ایئر ایمبولینس کی ضرورت پڑی تو اس کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Rishabh Pant Car Accident سڑک حادثے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت شدید زخمی
یواین آئی