نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے مو تیہاری میں اینٹوں کے بھٹے میں ہونے والے حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کی مدد کا اعلان کیا ہے۔PM Expresses Grief At Deaths In Brick Kiln Mishap
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں اس واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، موتیہاری میں ایک اینٹوں کے بھٹے میں حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت سے دکھی ہوں۔ میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کے لیے ایشورسے دعا کرتا ہوں۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50،50ہزارروپے دیے جائیں گے۔
موتیہاری میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب اینٹوں کے بھٹے کی چمنی آگ کی وجہ سے پھٹ گئی،اس واقعہ میں چمنی مالک سمیت 7 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Blast at Brick Factory اینٹ کے بھٹے کی چمنی میں آگ لگنے سے دھماکہ، 7 ہلاک
یو این آئی