ETV Bharat / bharat

مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی: صدر، وزیراعظم اور اعلی رہنماؤں کا خراج عقیدت - نریندر مودی راج گھاٹ پہنچے

آج ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ملک کے وزیراعظم نریندر مودی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کی۔

صدر جمہوریہ نے  راج گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کی
بابائے قوم کی 73 ویں برسی پر صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے مہاتما گاندھی کو یاد کیا
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 11:02 AM IST

Updated : Jan 30, 2021, 12:24 PM IST

1948 میں آج ہی کے دن مہاتما گاندھی قاتل کی گولی کا نشانہ بنے تھے۔ پورا ملک آج مہاتما گاندھی کو اپنی خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔اس کے علاوہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی راج گھاٹ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کی۔

صدر جمہوریہ نے راج گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کی
وزیراعظم نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی

تمل ناڈو کے گورنر بنویرلال پروہت اور وزیراعلی ایڈپادی کے پلانی سوامی اور نائب وزیراعلی او پنیرسیلوم نے مہاتما گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔انہوں نے ٹوئیٹ کر کے یوم شہادت پر بھارت کی آزادی کے لیے خود کو قربان کرنے والے لوگوں کی قربانیوں کو یاد کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے  ٹوئیٹ کرکے  خراج عقیدت پیش کی

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں مہاتما گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

اترپردیش کے وزیراعلی نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر بابائے قوم کو یاد کیا۔راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کرتےہوئے لکھا کہ 'سچ لوگوں کے ساتھ کے بغیر بھی کھڑا رہتا ہے اور وہ خود مختار ہے'۔

وہیں صدر رام ناتھ کووند نے مہاتما گاندھی کی برسی پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ ہمیں ان کے نظریات، عدم تشدد، سادگی کو اپنانا چاہیے۔ہمیں سچائی اور محبت کے راستے پر چلنے کا عہد کرنا چاہیے۔

صدر رام ناتھ کووند نے  ٹوئیٹ کرکے خراج عقیدت پیش کی

بھارت کی آزادی کے محض چھ ماہ بعد اہنسا یا عدم تشدد کے پجاری اور بابائے قوم مہاتما گاندھی 30 جنوری 1948 کو دارالحکومت نئی دہلی میں ناتھورام گوڈسے نے قتل کردیا تھا۔برس مہاتما گاندھی کی برسی کو بھارت میں 'یوم شہادت' کے طور پر منایا جاتا ہے۔رواں برس ملک مہاتما گاندھی 73 ویں برسی منا رہا ہے۔ اس موقع پر گاندھی جی یاد میں مختلف پروگرامز منعقد ہو رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔مہاتما گاندھی کو 30 جنوری سنہ 1948 کو بِرلا ہاؤس (موجودہ گاندھی سمرتی) میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ جہاں گاندھی جی کسی تقریب میں اپنے کنبہ کے ساتھ موجود تھے۔

Last Updated : Jan 30, 2021, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.